• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گائلس شیلڈ میں انجمن اسلام کے کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ

Updated: December 02, 2023, 10:20 AM IST | Iqbal Ansai | Mumbai

ممبئی اسکولس اسپورٹس اسو سی ایشن کے زیر اہتمام ممبئی میں کھیلے جانے والے گائلس شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ (یکم دسمبر ۲۰۲۳ء) کو انجمن اسلام ہائی اسکول (ممبئی ) کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

Muhammad Sadim Photo: INN
محمدصدیم ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی اسکولس اسپورٹس اسو سی ایشن کے زیر اہتمام ممبئی میں کھیلے جانے والے گائلس شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ (یکم دسمبر ۲۰۲۳ء) کو انجمن اسلام ہائی اسکول (ممبئی ) کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پارلے تلک ودیالیہ کے خلاف انجمن اسلام ہائی اسکول کے ۲؍ بلے بازوں (کبیر جگتاپ اور محمد صدیم )نے سنچری بنائی جبکہ ایک گیندباز شان ِ رضا نے ۹؍ وکٹ لئے اور اس میچ کو انجمن اسلام کے حق میں کردیا۔ یہ میچ ماٹنگا میں واقع ڈی پی زیڈ گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا۔ ٹاس پارلے تلک ودیالیہ نے جیتا اور انجمن اسلام کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا۔ انجمن اسلا م کی جانب سے کپتان و بلے باز کبیر جگتاپ نے ناٹ آؤٹ ۱۳۶؍رن اورمحمد صدیم نے ۱۰۴؍  رن بنائے اس طرح انجمن اسلام نے ۴۵؍  اوورس میں ۵؍ وکٹ گنواکر کل ۳۲۸؍ رن کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اس اسکور کے جواب میں پارلے تلک ودیالیہ کے کھلاڑی انجمن اسلام کے گیندباز شان ِ رضا کے سامنے ٹک نہیں سکے اور یکے بعد دیگر پویلین لوٹتے چلے گے۔ اس میچ میں شانِ رضا نے قابل تعریف مظاہرہ کرتے ہوئے ۶ء۵؍ اوور میں ۲۰؍ رن دے کر ۹؍ وکٹ حاصل کئے۔ا ن اوورس میں ایک میڈن اوور بھی شامل ہے۔انجمن کے گیندباز حزیفہ قاضی نے ایک وکٹ لیا۔ اس طرح پارلے تلک ودیالیہ کی پوری ٹیم ۸۳؍ منٹ میں محض ۶۰؍رن پر ڈھیر ہو گئی اور انجمن اسلام نے یہ میچ یکطرفہ انداز میں جیت لیا۔ محمدصدیم ممبرا کے مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم میں جاری رہنے والے اتحاد کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK