• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منیجر کی غلطی سے گرین آئی پی ایل نیلامی میں بلے باز کے طور پر شامل

Updated: December 14, 2025, 6:06 PM IST | Sydney

آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے منگل کو ہونے والی نیلامی میں خود کو آل راؤنڈر کی بجائے بلے باز کے طور پر درج کیے جانے کو اپنے منیجر کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء میں گیند بازی کے لیے دستیاب رہیں گے۔

Cameron Green.Photo:INN
کیمرون گرین۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے منگل کو ہونے والی نیلامی میں خود کو آل راؤنڈر کی بجائے بلے باز کے طور پر درج کیے جانے کو اپنے منیجر کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۶ء میں گیند بازی کے لیے دستیاب رہیں گے۔
گرین نے دو کروڑ روپے کے بیس پرائس کے ساتھ نیلامی میں نام درج کروایا ہے اور بلے باز کے طور پر رجسٹریشن کروانے کی وجہ سے وہ نیلامی میں شامل ہونے والے پہلے چھ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ گرین نے بتایا کہ ان کے منیجر نے رجسٹریشن فارم بھرتے وقت غلطی سے غلط باکس منتخب کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں بولنگ کے لیے پوری طرح تیار رہوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے منیجر کو یہ سن کر کیسا لگے گا، لیکن یہ ان کی طرف سے ہوئی ایک غلطی تھی۔ ان کا ارادہ بلے باز لکھنے کا نہیں تھا۔ شاید انہوں نے غلطی سے غلط باکس منتخب کر لیا۔ یہ سب جس طرح سامنے آیا، وہ کافی دلچسپ تھا، لیکن دراصل یہ ان کی طرف سے ہوئی گڑبڑ تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اے آئی مسابقت میں تیسرے نمبر پر

۲۶؍ سالہ گرین پہلے ممبئی انڈینس (۲۰۲۳ء) اور رائل چیلنجرز بنگلور (۲۰۲۴ء) کے لیے کھیل چکے ہیں، لیکن کمر کی سرجری سے صحتیاب ہونے کے باعث وہ ۲۰۲۵ء سیزن میں دستیاب نہیں تھے۔ انہوں نے جون میں بین الاقوامی کرکٹ میں بطور ماہر بلے باز واپسی کی تھی، لیکن بعد میں انہیں گیند بازی کی اجازت مل گئی اور موجودہ ایشیز میں آسٹریلیا نے انہیں آل راؤنڈر کے طور پر استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میسی کی ممبئی آمد، ورلی سی لنک کو سجایا گیا، لوکل ٹرینوں میں شائقین کی بھیڑ

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ نیلامی پر نظر رکھیں گے، جو تیسرے ٹیسٹ سے ایک رات قبل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ ان کے نئے ساتھی کھلاڑی کون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے یقین ہے کہ میں کچھ اور کھلاڑیوں کے ساتھ یہ دیکھوں گا۔ نیلامی دیکھنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔ یہ ایک طرح کی لاٹری ہوتی ہے کہ آپ کہاں جائیں گے اور آپ کی ٹیم میں کون ہوگا۔ اس لیے اسے دیکھنا ہمیشہ دلچسپ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK