گرین لینڈ کی آبادی۵۷؍ہزار ہے اور یہاں۵۶۰۰؍ رجسٹرڈ فٹبالرس ہیں۔ اس کے باوجود گرین لینڈ کو ٹیم کی رکنیت نہیں ملی۔
EPAPER
Updated: June 30, 2025, 12:34 PM IST | Agency | New Delhi
گرین لینڈ کی آبادی۵۷؍ہزار ہے اور یہاں۵۶۰۰؍ رجسٹرڈ فٹبالرس ہیں۔ اس کے باوجود گرین لینڈ کو ٹیم کی رکنیت نہیں ملی۔
براعظم شمالی امریکہ کا ایک چھوٹا جزیرہ گرین لینڈ سال کے بیشتر حصے میں برف سے ڈھکا رہتا ہے لیکن جون کے بعد اگلے ۳؍ ماہ تک یہاں۲۴؍ گھنٹے سورج کی روشنی رہتی ہے جس کا یہاں کے فٹبال دیوانے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ لیکن وسطی امریکہ، شمالی کنفیڈریشن اور کیریبین فٹبال اسوسی ایشن (کونکا کیف ) نے گرین لینڈ فٹبال اسوسی ایشن کا رکن بننے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس سے یہاں کے فٹبال کھلاڑیوں اور شائقین کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ۵۷؍ہزار کی آبادی والے اس ملک میں۱۰؍ فیصد سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے لوگوں کے لیے اس کھیل کا کیا مطلب ہے۔
سیاست کا شکار ہو گئے
کچھ لوگوں نے اس کیلئے سیاست کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے معدنیات سے مالا مال ا ہم جزیرے پر قبضہ کرنے کی خواہش ہے۔کونکا کیف فیفا کے تحت ۶؍ برصغیر کی فیڈریشنزمیں سے ایک ہے۔ اگرچہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خودمختار علاقہ ہے، لیکن یہ جغرافیائی طور پر شمالی امریکہ کا ایک حصہ ہے۔ گرین لینڈ یورپی فٹبال کنفیڈریشن (یوئیفا) میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ صرف اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ممالک کو قبول کرتا ہے اس کے باوجود کونکا کیف اسے پہچاننے کے قابل ہے۔
معاشی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا گیا
گرین لینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان پیٹرک فریڈرکسن نے کہا کہ یہ فیصلہ معاشی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ گرین لینڈ کا سفر کرنا کتنا مشکل ہے۔ اس مہینے کے شروع میں، امریکہ سے گرین لینڈ کے لیے براہ راست پرواز یہاں پہنچی۔ نیو جرسی سے نیواک تک کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ۱۲۰۰؍ ڈالرس ہے۔ دوسری پروازیں آئس لینڈ یا کوپن ہیگن کے راستے یہاں آتی ہیں۔
اگلے تین ماہ فٹ بال کے نام پر
اس سب کے باوجود بھی فٹبال کے لیے شہریوں کا جنون کم نہیں ہوا۔ اگلے تین مہینوں میں جب یہاں کا درجہ حرارت ۵؍ سے ۱۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہو گا تو وہ اپنا زیادہ تر وقت فٹبال کھیلنے میں گزارنا چاہتے ہیں۔ فٹبالر انگوٹیمارک کریوٹزمین نے کہا کہ اب ہم پوری رات فٹبال کھیلیں گے۔ اندھیرا نہیں ہونے والا ہے، اس لیے ہمارے پاس کافی وقت ہے۔ نیواک کے ایک کلب کے کوچ آسکر اسکاٹ کارل نے کہا کہ فٹبال میچ دیکھنے کے لیے یہاں بہت سے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ فٹبال کھیل اس ملک کے لوگوں کو متحد رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی ہماری ٹیم کو بھی پہچان ملے گی۔
سردیوں میں فٹسال کھیلا جاتاہے
سردیوں کے طویل موسم میں، گرین لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑی فٹسال کھیلتے ہیں، جو کہ ایک انڈور فٹبال کھیل ہے جو ہینڈ بال کورٹ پر ایک خاص قسم کی گیند کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ اس میں ایک ٹیم میں پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں۔