بھمن گل کی قیادت والی گجرات نے پچھلے ۶؍ میچوں میں ۵؍ جیت درج کرتے ہوئے مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لکھنؤ سیزن کا مثبت اختتام کرنا چاہے گی۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 12:20 PM IST | Agency | Ahmedabad
بھمن گل کی قیادت والی گجرات نے پچھلے ۶؍ میچوں میں ۵؍ جیت درج کرتے ہوئے مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لکھنؤ سیزن کا مثبت اختتام کرنا چاہے گی۔
پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بناچکی گجرات ٹائٹنز جمعرات کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف جیت درج کر کے آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب، کوالیفکیشن کی دوڑ سے باہر ہو چکی لکھنؤ لیگ سیزن کا مثبت اختتام کرنا چاہے گی۔
شبھمن گل کی قیادت والی گجرات ٹائٹنز نے پچھلے ۶؍ میچوں میں ۵؍ جیت درج کرتے ہوئے مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں گل اور سائی سدرشن نے ۱۲؍ اننگز میں ۷۶ء۳؍ کے اوسط سے کل ۸۳۹؍ رن بنائے ہیں ۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک سیزن میں کسی بھی جوڑی کے ذریعہ بنائے گئے سب سے زیادہ رن(۹۳۹) کے ریکارڈ سے صرف ۱۰۰؍ رن کے فاصلے پر ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کی آل راؤنڈ طاقت اس کے ٹائٹل جیتنے کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔ بیٹنگ آرڈر میں تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے جوس بٹلر نے اوپننگ اور مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے۱۱؍ اننگز میں ۷۱ء۴؍ کے اوسط اور۱۶۴؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰۰؍ رن بنائے ہیں ۔ دوسری جانب، رشبھ پنت کی قیادت والی لکھنؤ سپر جائنٹس نے مایوس کن سیزن کا سامنا کیا ہے۔ پنت نے پورے سیزن کی ۱۱؍ اننگز میں ۱۲ء۳؍ کے اوسط سے صرف ۱۳۵؍ رن بنائے ہیں۔ میچ جیتنے کیلئے ان کا فارم حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایڈن مارکرم اور مچل مارش کے درمیان ۱۱۵؍رن کی جرأت مندانہ شراکت کے باوجود ٹیم ناقص گیند بازی اور اسٹرٹیجک غلطیوں کی وجہ سے مسابقتی اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ لکھنؤ نے اس سیزن اپنے تین سرفہرست غیر ملکی بلےبازوں پر مکمل بھروسہ کیا اور شروعات میں اس کا فائدہ بھی ہوا۔ ایڈن ، مچل مارش، اور نکولس پورن نے ۴۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ آکاش دیپ، اویس خان، اور روی بشنوئی سمیت گیندبازاہم مواقع پر کامیابی دلانے میں ناکام رہے ہیں۔