ہندوستان کے موجودہ ورلڈ چیمپئن ڈی گوکیش اور چیلنجر جاووخیر سنداروف کے درمیان ۲۰۲۶ء کا فیڈے ورلڈ چیمپئن شپ میچ سوئزرلینڈ کے جنیوا میں ۲۵؍ نومبر سے ۱۵؍ دسمبر تک ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 29, 2026, 5:01 PM IST | Geneva
ہندوستان کے موجودہ ورلڈ چیمپئن ڈی گوکیش اور چیلنجر جاووخیر سنداروف کے درمیان ۲۰۲۶ء کا فیڈے ورلڈ چیمپئن شپ میچ سوئزرلینڈ کے جنیوا میں ۲۵؍ نومبر سے ۱۵؍ دسمبر تک ہوگا۔
ہندوستان کے موجودہ ورلڈ چیمپئن ڈی گوکیش اور چیلنجر جاووخیر سنداروف کے درمیان ۲۰۲۶ء کا فیڈے ورلڈ چیمپئن شپ میچ سوئزرلینڈ کے جنیوا میں ۲۵؍ نومبر سے ۱۵؍ دسمبر تک ہوگا۔ فیڈے نے منگل کو اعلان کیا کہ جب یہ ایونٹ شروع ہوگا، تو ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے گوکیش اور ازبکستان کی نمائندگی کرنے والے سنداروف، دونوں ۲۰؍ سال کے ہوں گے۔ یہ تاریخ کا سب سے کم عمر کا ورلڈچیمپئن شپ مقابلہ ہوگا۔
♟🇨🇭 Geneva to host FIDE World Championship Match 2026
— International Chess Federation (@FIDE_chess) July 28, 2026
The FIDE World Championship Match 2026 between reigning World Champion 🇮🇳 Gukesh D and Challenger 🇺🇿 Javokhir Sindarov will take place in Geneva, Switzerland, from November 25 to December 15. Both Gukesh, representing India,… pic.twitter.com/pSmsL6nbZe
یہ بھی پڑھئے:دی اوڈیسی: آئی میکس ۷۰؍ ایم ایم کے تجربے پر شدید تنقید
اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، فیڈے کے عبوری صدر اور ہندوستان کے وشواناتھن آنند نے کہا’’کئی ممالک نے فیڈے ورلڈ چیمپئن شپ میچ کی میزبانی کرنے میں گہری دلچسپی دکھائی تھی، جن میں ہندوستان، امریکہ اور قبرص شامل ہیں۔ تمام تجاویز پر غور و خوض کے بعد، فیڈے نے میچ کو نیوٹرل جگہ پر منعقد کرنے اور اسے جنیوا لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنیوا ایک ایسا شہر ہے جس کی ممالک اور ثقافتوں کو ایک ساتھ لانے کی تاریخی روایت رہی ہے۔‘‘
آنند نے کہا’’’ہم سوئزرلینڈ میں گلوبل چیس کمیونٹی کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ مقامی چیس مداحوں کو ورلڈ کلاس چیس کو سامنے سے دیکھنے کا موقع ملے گا، جبکہ دنیا بھر کے لاکھوں مداح آن لائن اس مقابلے کو دیکھ سکیں گے، کیونکہ چیس کے سب سے بڑے خطاب کے لیے یہ مقابلہ کھیلا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی تینوں فارمیٹس کی قیادت کی شرط پر قبول کی
جنیوا میں ہونے والے اس میچ میں شطرنج کی نئی نسل کے دو بہترین کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے اور داؤ پر ورلڈ چیمپئن شپ کا خطاب ہوگا۔ فیڈے ورلڈ چیمپئن شپ میچ میں ۱۴؍ کلاسیکل گیمز ہوں گے۔ جو کھلاڑی سب سے پہلے ۵ء۷؍ پوائنٹس حاصل کرے گا، وہ میچ جیت جائے گا۔ ایک بار یہ اسکور حاصل ہو جانے کے بعد آگے کوئی گیم نہیں کھیلا جائے گا۔ اگر تمام ۱۴؍ کلاسیکل گیمز کے بعد اسکور برابر رہتا ہے تو ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ٹائی بریک کے ذریعے کیا جائے گا۔