Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہالینڈ مجھ سے بالکل مختلف طرز کے کھلاڑی ہیں: ہیری کین

Updated: July 11, 2026, 4:02 PM IST | New York

انگلینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے ارلنگ ہالینڈ سے اپنے موازنہ پر کہا ہے کہ وہ ان سے بالکل مختلف طرز کے کھلاڑی ہیں۔ہارڈ راک اسٹیڈیم میں ہفتہ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔ کین اور ہالینڈ ٹورنامنٹ میں گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Harry Kane.Photo:X
ہیری کین۔ تصویر:ایکس

انگلینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے ارلنگ ہالینڈ سے اپنے موازنہ پر کہا ہے کہ وہ ان سے بالکل مختلف طرز کے کھلاڑی ہیں۔ہارڈ راک اسٹیڈیم میں ہفتہ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔ کین اور ہالینڈ ٹورنامنٹ میں گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں فرانس کے کائلیان ایمباپے اور ارجنٹائنا کے لیونیل میسی آٹھ، آٹھ گول کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ہالینڈ سات اور کین چھ گول کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کیا اللو ارجن کی ’’راکا‘‘ میں سری لیلا بھی نظر آئیں گی؟


میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ہالینڈ سے موازنہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کین نے کہا’’میرے لیے اس کا جواب دینا آسان نہیں۔ سب سے پہلے تو میرا خیال ہے کہ ہم دونوں بالکل مختلف قسم کے کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ ہمیں اسٹرائیکر کہا جاتا ہے، لیکن اگر میں پوری دیانت داری سے کہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے ہم دو مختلف پوزیشنوں پر کھیلتے ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا’’ارلنگ غیر معمولی کھلاڑی ہیں اور ان کا گول اسکور کرنے کا ریکارڈ شاندار ہے۔ جسمانی لحاظ سے وہ ایک مشین کی مانند ہیں، انتہائی طاقتور ہیں۔ ان کی فنشنگ عالمی معیار کی ہے اور ان کا گول اسکورنگ ریکارڈ خود ان کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔‘‘ کین نے اس سیزن میں بائرن میونخ اور انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ۷۳؍ گول کیے ہیں جبکہ ہالینڈ نے۴۶؍ گول اسکور کیے اور گزشتہ سیزن میں مانچسٹر سٹی کے ساتھ چار برس میں تیسری مرتبہ پریمیئر لیگ کا گولڈن بوٹ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھئے:چندہ چوری پر کانگریس نے بی جے پی اور وزیراعظم کو گھیرا


کین نے کہا’’میں خود کو ایک مختلف طرز کا کھلاڑی سمجھتا ہوں، اگرچہ میں بھی اتنے ہی گول کرتا ہوں۔ مجھے گیند کے ساتھ زیادہ کھیلنا، کھیل میں زیادہ شامل رہنا پسند ہے، لیکن میں روایتی نمبر نو کے طور پر بھی کھیل سکتا ہوں۔ میرے خیال میں ہمارا موازنہ کرنا مناسب نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK