حماد میدجیدووچ نے نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز ٹرافی جیت کر سیزن کا شاندار اختتام کیا، جہاں انہوں نے آرتھر فلز کے خلاف چوتھے سیٹ میں ۲؍ میچ پوائنٹس گنوانے کے بعد ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا ۵؍ سیٹ کا فائنل جیتا۔
EPAPER
Updated: December 04, 2023, 12:10 PM IST | Agency | Jeddah
حماد میدجیدووچ نے نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز ٹرافی جیت کر سیزن کا شاندار اختتام کیا، جہاں انہوں نے آرتھر فلز کے خلاف چوتھے سیٹ میں ۲؍ میچ پوائنٹس گنوانے کے بعد ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا ۵؍ سیٹ کا فائنل جیتا۔
حماد میدجیدووچ نے نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز ٹرافی جیت کر سیزن کا شاندار اختتام کیا، جہاں انہوں نے آرتھر فلز کے خلاف چوتھے سیٹ میں ۲؍ میچ پوائنٹس گنوانے کے بعد ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا ۵؍ سیٹ کا فائنل جیتا۔ سربیائی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۱۹؍سالہ فرانسیسی کھلاڑی فلز کو ۲؍گھنٹے اور۱۱؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ کو جیت لیا۔
اس ماہ کے شروع میں ٹیورن میں نوواک جوکووچ کے ریکارڈ ساتویں اے ٹی پی فائنلز خطاب جیتنے کے بعد یہ سربیا کے لئے سیزن کا شاندار اختتام تھا۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نےحماد میدجیدووچ کو حمایت کے پیغامات بھیجے ہیں ۔
حماد میدجیدووچ نے کہا’’ہم دونوں کا تعلق سربیا سے ہے۔ انہوں نے بڑے ماسٹرز جیتے، ہ وہ حقیقی ماسٹرز ہیں اور میں نے نیکسٹ جین جیتا۔ ظاہر ہے کہ یہ بہت بڑی بات ہے اور میں کسی نہ کسی طرح ان کے نقش قدم پر چل کر خوش ہوں ۔‘‘ واضح رہے کہ حماد میدجیدووچ ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے سربیائی کھلاڑی بننے کے راستے میں ایک بھی میچ نہیں ہارے۔اس جیت سے انہیں جس نے ٹورنامنٹ میں ریکارڈ۵۱۴۰۰۰؍ ڈالر کی انعامی رقم حاصل ہوئی۔۲۰؍سالہحماد میدجیدووچ ، اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ۱۱۰؍ پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے نچلے درجے کے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔