فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے ثالثوں سے رابطہ جاری ہیں، ساتھ ہی حماس نے اسرائیل پر اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2026, 9:03 PM IST | Gaza
فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے ثالثوں سے رابطہ جاری ہیں، ساتھ ہی حماس نے اسرائیل پر اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ امن معاہدے کے ثالثوں کے ساتھ رابطہ جاری ہے تاکہ دوسرے مرحلے کے مختلف پہلوؤں کے لیے معقول اور قابل قبول طریقے تلاش کیے جا سکیں۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء سے نافذ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت تعطل کا شکار ہے اور اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزیوں پر آمادہہے۔ساتھ ہی انہوں نے حماس کے ذریعے امن معاہدے کی پاسداری کئے جانے کا بھی ذکرکیا، جو حماس کی معاہدے کے تعلق سےسنجیدگی کا مظہر ہے۔ تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے۷۰؍ فیصد حصے پر قبضے کے اعلان اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے فوجی حملوں اور حالیہ سیاسی بیانات کے ذریعے معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ: ایرانیوں کے حقوق کی ضمانت تک امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں: قالیباف
دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی افواج غزہ کے تقریباً۶۰؍ فیصد حصے پر قابض ہیں اور اسے۷۰؍ فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ قاسم نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں سے تمام فریقین کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے اور ثالثوں کو واضح اور فیصلہ کن مؤقف اپنانا چاہیے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اسرائیل نے۹۲۹؍ فلسطینی شہید اور۲۸۱۱؍ زخمی کیے ہیں۔ اس سے قبل دو سال کی نسل کشی میں ۷۲۰۰۰؍ سے زائد فلسطینی شہید اور ۱۷۲۰۰۰؍زخمی ہوئے تھے۔اس کے علاوہ غزہ کے تمام بنیادی شہری نظام کو اسرائیل نے وحشیانہ بمباری میں تباہ کردیا، اس کے علاوہ محصور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر روک لگا کر قحط کی صورتحال پیدا کردی۔ حالانکہ جنگ بندی کی شرائط میں غزہ میں روزانہ ۶۰۰؍ ٹرک امداد کی ترسیل شامل تھی، لیکن اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر محض ۲۰۰؍ ٹرکوں کو ہی خطے میں داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیا د پر غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔