• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں واپسی کے لیے تیار

Updated: December 02, 2025, 9:02 PM IST | Ranchi

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف کٹک میں ۹؍دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-۲۰؍ سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کو تیار ہیں، جبکہ سابق ٹی-۲۰؍ کپتان شبھ من گل کی دستیابی پر اب بھی شبہ برقرار ہے۔

Hardik Pandya.Photo:INN
ہاردک پانڈیا۔ تصویر:آئی این این

  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف کٹک میں ۹؍دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-۲۰؍ سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کو تیار ہیں، جبکہ سابق ٹی-۲۰؍ کپتان شبھ من گل کی دستیابی پر اب بھی شبہ برقرار ہے۔
 اجیت آگرکر کی سربراہی والا سلیکشن پینل جب رائے پور میں اجلاس کرے گا تو گل کا معاملہ ایجنڈے میں سب سے اوپر ہوگا۔ گل کی غیر موجودگی میں سنجو سیمسن اور یشسوی جیسوال، ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے ممکنہ امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ سیمسن حالیہ آسٹریلیا دورے پر ٹی۲۰؍ اسکواڈ کا حصہ تھے، مگر ۵؍ میں سے صرف دو میچ کھیل سکے، جبکہ جیسوال اس اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
گل کو کولکاتا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بلے بازی کے دوران گردن میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور آگے مزید کھیل نہ سکے۔ وہ دوسرا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے، جس کے نتیجے میں ہندوستان ۰۔۲؍سے سیریز ہار گیا۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہیں۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ گل کی چوٹ میں ایک نس دب گئی ہے، اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کے  مطابق انہیں دوبارہ پریکٹس شروع کرنے سے پہلے کم از کم پانچ ہفتے آرام کرنا ہوگا۔ وہ اپنا ریہیب جاری رکھنے کے لیے پیر کے روز بنگلورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس پہنچے۔
سلیکٹرس  ۱۵؍ رکنی اسکواڈ میں ریان پراگ کے نام پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ پراگ نے آخری بار۲۰۲۴ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-۲۰؍  سیریز میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی اور اس وقت سید مشتاق علی ٹرافی میں آسام کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سید مشتاق علی ٹرافی: ویبھو سوریا ونشی کی سنچری کے باوجود ٹیم ہار گئی

سلیکٹرز ہاردک کی کامیاب واپسی سے خوش ہوں گے۔ ہارڈک نے منگل کو  سید مشتاق علی ٹرافی میں بڑودہ کو پنجاب کے خلاف فتح دلائی۔ وہ ایشیا کپ کے دوران بائیں ران کی چوٹ سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے چار اوور میں ۵۲؍ رن دے کر ایک وکٹ لی اور دو ماہ بعد اپنے پہلے چیلنجنگ میچ میں ۷۷؍ رنز کی فاتحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھئے:مادھوری دکشت کی ’’مسز دیشپانڈے‘‘ کا ٹریلر ریلیز، سیریل کلر کے کردار میں نظر آئیں گی

ون ڈے سیریز ۶؍ دسمبر کو ختم ہونے کے بعد ٹی-۲۰؍ سیریز ۹؍دسمبر سے کٹک میں شروع ہوگی۔ باقی میچ نیو چنڈی گڑھ (۱۱ دسمبر)، دھرم شالا (۱۴ دسمبر)، لکھنؤ (۱۷ دسمبر) اور احمد آباد (۱۹ دسمبر) میں کھیلے جائیں گے۔سوریہ کمار یادو کی قیادت والی ہندوستانی ٹی-۲۰؍ ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK