ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۷ءمیں ہمیں آپ سے جوحوصلہ افزائی ملی،آپ سےجو تحریک اور ترغیب ملی اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سال ورلڈ کپ چمپئن بنے۔
EPAPER
Updated: November 06, 2025, 9:02 PM IST | New Delhi
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۷ءمیں ہمیں آپ سے جوحوصلہ افزائی ملی،آپ سےجو تحریک اور ترغیب ملی اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سال ورلڈ کپ چمپئن بنے۔
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۷ءمیں ہمیں آپ سے جوحوصلہ افزائی ملی،آپ سےجو تحریک اور ترغیب ملی اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سال ورلڈ کپ چمپئن بنے۔
ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی خواتین ٹیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ایک تقریب میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی خواتین ٹیم کے اراکین کو دیوالی اور گرو پورنیما کی مبارکباد دی اور ان کے تجربات سنے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہندوستان میں، کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے، یہ ہندوستان کے لوگوں کی زندگی بن گیا ہے، جب کرکٹ میں کچھ اچھا ہوتا ہے تو ہندوستان کو اچھا لگتا ہے اور تھوڑا سا بھی ادھر ادھر ہو اتو پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، جب آپ مسلسل تین میچ ہارے تو ٹرولنگ آرمی آپ کے پیچھے پڑگئی۔‘‘
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار نے کہا کہ ہمیں یہاں آکر فخر ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان لڑکیوں نے ملک کی بیٹیوں نے دو سال تک سخت محنت کی۔ وہ ہر پریکٹس سیشن میں اسی شدت کے ساتھ کھیلیں، ہر پریکٹس سیشن میں اسی توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ان کی محنت رنگ لائی۔
کپتان ہرمن پریت کور نے کہاکہ سر، مجھے آج بھی یاد ہے جب ہم ۲۰۱۷ء میں آپ سے ملے تھے۔ ہم اس وقت ٹرافی لے کر نہیں آئے تھے۔ سر نے ہمیں بہت حوصلہ دیا تھا کہ جب بھی آپ کو اگلا موقع ملے، ہم وہاں کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور آج جب ہم نے آخر کار ٹرافی جیت لی ہے تو ان سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ لیکن یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس بار ہم آپ کو وہ ٹرافی لانے میں کامیاب ہوئے جس کے لیے ہم اتنے سالوں سے محنت کر رہے ہیں اور آج آپ نے ہماری خوشیوں میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے اور یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور فی الحال ہمارا مقصد مستقبل میں آپ سے بار بار ملنا اور آپ کے ساتھ بار بار ٹیم کی تصاویر لیتے رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
ہندوستانی ٹیم کی اوپننگ بلے باز اسمرتی مندھانا نے کہا کہ جب ہم ۲۰۱۷ء میں آئے تھے تو ہم ٹرافی نہیں لے سکے تھے لیکن مجھے یاد ہے کہ آپ نے توقعات سے متعلق سوال کیا تھا اور وہ جواب اب بھی موجود ہے اور اس چیز نے ہماری بہت مدد کی، اگلے ۶۔۷؍برسوں میں ہم نے بہت کوشش کی، لیکن کئی ورلڈ کپ میں ہمیں دل ٹوٹنے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میں نے سوچا کہ یہ پہلا ویمن ورلڈ کپ ہندوستان میں ہی ہوگا۔ کہ آپ ہمیشہ سے ان سب کے لیےتحریک رہے ہیں۔