Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ کے خلاف ہرمن پریت کور کی شاندار سنچری

Updated: July 23, 2025, 2:18 PM IST | Agency | London

ہندوستانی خواتین ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن یکروزہ میچ میں ۳۱۸؍رن بنائے۔

Captain Harmanpreet Kaur played a brilliant innings of 102 runs. Photo: INN
کپتان ہرمن پریت کور نے ۱۰۲؍رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی ۳؍میچوں کی یکروزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ہندوستان نے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ہندوستان نے ۵؍وکٹوں کے نقصان پر ۳۱۸؍رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
 ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ ۱۰۲؍رن کپتان ہرمن پریت کور نے بنائے ۔انہوںنے ۸۴؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگز کے دوران ۱۴؍چوکے مارے۔کپتان ہرمن پریت کے علاوہ افتتاحی بلے بازاسمرتی مندھانا اور ہرلن دیول نے ۴۵۔۴۵؍ رن بنائے۔ان کے علاوہ جمیما راڈریگس نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سنچری مکمل کی۔انہوںنے اپنی۴۵؍ گیندوں کی جارحانہ اننگز کے دوران ۷؍چوکے لگائے اور ۵۰؍رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔مندھانا نے ۵؍جبکہ دیول نے ۴؍چوکے اپنی اننگز کے دوران لگائے۔پرتیکا راول نے ۲۶؍رن بنائے تھے۔رچا گھوش ۳۸؍جبکہ رادھا یادو۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔انگلینڈ  کے سامنے میچ جیتنے کیلئے ۳۱۹؍رن بنانے کا چیلنج ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK