پاتھم نسانکا (۶۸؍رن) اور وینندو ہسرنگا (۹؍گیندوں پر ۲۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر سری لنکا نے پیر کو ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے ۸؍ویں میچ میں ہانگ کانگ کو ۷؍ گیندیں باقی رہ کر۴؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: September 16, 2025, 3:22 PM IST | Dubai
پاتھم نسانکا (۶۸؍رن) اور وینندو ہسرنگا (۹؍گیندوں پر ۲۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر سری لنکا نے پیر کو ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے ۸؍ویں میچ میں ہانگ کانگ کو ۷؍ گیندیں باقی رہ کر۴؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاتھم نسانکا (۶۸؍رن) اور وینندو ہسرنگا (۹؍گیندوں پر ۲۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر سری لنکا نے پیر کو ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے ۸؍ویں میچ میں ہانگ کانگ کو ۷؍ گیندیں باقی رہ کر۴؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ۱۵۰؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور وہ چوتھے اوور میں ہی کوسل مینڈس (۱۱؍رن)کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں آیوش شکلا نے آؤٹ کیا۔ کامل مشارا (۱۹؍رن) کو اعجاز خان نے دوسرے وکٹ کی شکل میں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کشال پریرا نے پاتھم نسانکا کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۵۷؍ رن جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دریں اثنا ہانگ کانگ نے ۱۶؍ویں اوور میں سری لنکا کے۱۱۹؍رن کے اسکور پر ۲؍ وکٹ حاصل کر کے میچ میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ پاتھم نسانکا (۶۸؍رن)رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۶؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ اگلی ہی گیند پر یاسین مرتضیٰ نے کوسل پریرا (۲۰؍رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ کپتان چریت اسلانکا (۲؍رن ) کو احسان خان نے آؤٹ کیا۔۱۸؍ویں اوور کی پہلی گیند پر یاسین مرتضیٰ نے کامندو مینڈس (۵؍رن) کو آؤٹ کر کے میچ پر قابو پالیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے وینندو ہسرنگا نے اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتاری سے رن بنائے۔ انہوں نے ۱۹؍ویں اوور کی ۵؍ گیندوں پر۱۲؍ رن بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ سری لنکا نے۵ء۱۸؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۱۵۳؍رن بنائے اور میچ ۴؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ ہانگ کانگ کی جانب سے یاسین مرتضیٰ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ آیوش شکلا، اعجاز خان اور احسان خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہانگ کانگ کی جانب سے ذیشان علی اور انشومان رتھ نے پہلے وکٹ کے لیے۴۱؍رن جوڑے۔ ۵؍ویں اوور میں دشمنتا چمیرا نے ذیشان علی کو۱۷؍ گیندوں پر۲۳؍ رن پر آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد ۹؍ویں اوور میں ونیندو ہسرنگا نے بابر حیات (۴؍رن) کو اسٹمپ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہانگ کانگ کی تیسرے وکٹ انشومان رتھ کی صورت میں گرا۔ انہیں دشمنتا چمیرا نے آؤٹ کیا۔ انشومان رتھ نے۴۶؍ گیندوں پر ۴۸؍ رن بنائے۔ کپتان یاسین مرتضیٰ ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہانگ کانگ نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ۱۴۹؍ رن بنائے۔ نزاکت خان نے ۳۸؍ گیندوں پر۴؍ چوکے اور دو چھکے لگا کر ۵۲؍ رن (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے دشمنتا چمیرا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ وینندو ہسرنگا اور داسن شناکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔