Updated: March 05, 2026, 3:59 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ کے اسٹارز جیسے بابی دیول، لکشیہ لالوانی، راگھو جوئل اور سحربامبا کی سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ نے آرین خان کی قسمت کو چار چاند لگا دیئے۔ ایک ڈائریکٹر اور رائٹر کے طور پر انہوں نے اس سیریز سے خود کو ثابت کر دیا۔ اب آرین کوایچ بی او جیسے بین الاقوامی نیٹ ورک سے پیشکش آ رہی ہیں۔
آرین خان۔ تصویر:آئی این این
سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے نے لائٹ، کیمرا اور ایکشن کی دنیا میں پہلی ہی کوشش پر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے نیٹ فلکس کی سیریز’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ سے ایسی شروعات کی کہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی ہر کسی کی نظریں آرین پر مرکوز ہو گئیں۔ آرین نے’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا ڈائریکشن اور ہدایات دونوں خود سنبھالی۔ ان کے کام کے انداز کو دیکھ کر دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اب پتہ چلا ہے کہ ایچ بی او اپنے ایک پروجیکٹ کے لیے آرین خان کو سائن کرنا چاہتا ہے۔
’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ دیکھنے کے بعدایچ بی او کی ایک ٹیم نے آرین خان سے ملاقات کی۔ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایچ بی او کو آرین کا شو اور اس کے لکھنے کا انداز بہت پسند آیا، جس کے بعد وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایچ بی او نے آرین کو اپنے نیٹ ورک کے لیے ایک سیریز بنانے کا آفر دیا ہے، جس میں کریئیٹو ہیڈ اور کریئیٹو پروڈیوسر کے رول پر بات ہوئی ہے، ایک ایسا رول جو انہیں کریئیٹو ڈائریکشن کے بہت قریب رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ دوسری بار فائنل میں پہنچا، جنوبی افریقہ باہر
آرین نے ابھی فیصلہ نہیں کیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ بی او کے آفر پر فی الحال آرین نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ’’آرین نے پروپوزل پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن انہوں نے نیٹ ورک کو جواب ضرور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیٹ ورک سے اپنی توقعات کے بارے میں مزید وضاحت چاہتے ہیں، اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف کی نئی شروعات، رام مادھوانی کے ساتھ نئی فلم ’’وجرا‘‘ کا اعلان
تین ماہ میں ۲۰؍ سے زیادہ آفرس
’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ سیریز کی ریلیز کے بعد سے آرین ڈائریکٹر اور رائٹر کے طور پر بہت زیادہ ڈیمانڈ میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں تین ماہ کے اندر ہندوستان اور امریکہ کے اسٹوڈیوز اور ایگزیکٹیو پروڈکشن ہاؤسیز سے ۲۰؍ سے زیادہ آفرس موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں سے کئی سے بات چیت جاری ہے۔ تاہم،ایچ بی او کے آفر کو سب سے بڑا سمجھا جا رہا ہے۔