Updated: October 20, 2025, 1:21 PM IST
|
Agency
| Indore
ہیتھر نائٹ کی شاندار سنچری (۱۰۹) کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف اپنے ۵۰؍اووروں میں۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۸۸؍رنوں کا مضبوط اسکوربنایا۔
ہیتھر نائٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ تصویر: پی ٹی آئی
ہیتھر نائٹ کی شاندار سنچری (۱۰۹) کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف اپنے ۵۰؍اووروں میں۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۸۸؍رنوں کا مضبوط اسکوربنایا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اوپننگ پارٹنرشپ میں ۷۳؍رنوں کا اضافہ کیا۔ ہیتھر نائٹ نے ۹۱؍ گیندوں پر ۱۰۹؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ۱۵؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اوپنر ایمی جونز نے ۶۸؍ گیندوں میں ۵۶؍رن بنائے جس میں ۸؍ چوکے شامل تھے۔
آخری ۱۰؍ اوور میں ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ۳۰۰؍سے زیادہ رن بنا لے گا۔ تاہم ہندوستان نے ڈیتھ اوورز میں شاندار فیلڈنگ اور عمدہ گیند بازی کے ساتھ مقابلہ کیا۔اس کے باوجود انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلی اننگز میں ہندوستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا ون ڈے اسکور بنا ڈالا۔
اس سے قبل جونز نے ٹاپ آرڈر کی نصف سنچری کے ساتھ انگلینڈ کے لئے مرحلہ طے کیا۔ نائٹ اور نیٹ سکیور برنٹ نے تیسری وکٹ کے لئے۱۱۳؍ رن جوڑے اور انگلینڈ کا میچ پر کنٹرول دکھائی دیا۔ سکیور برنٹ نے ۴۹؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۳۸؍رن بنائے۔ دریں اثنا ہندوستان نے آخری اووروں میں بہترین گیند بازی کر کے ساتھ اپنا کھویا ہوا میدان دوبارہ حاصل کر لیا۔ دیپتی ۵۱؍ رن پر ۴؍ وکٹ لے کر بولنگ چارٹ میں سرفہرست رہیں۔ انگلینڈ کو ۲۸۸؍ تک پہنچانے میں شارلٹ ڈین ۱۹؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔