امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور حماس کے درمیان پرامن صورتحال کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 20, 2025, 3:17 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور حماس کے درمیان پرامن صورتحال کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باوجودجنگ بندی برقرار ہےجبکہ حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور حماس کے درمیان پرامن صورتحال کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، ’’ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاملات پرامن رہیں۔‘‘انہوں نے یہ تبصرہ اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا۔
یہ بھی پرھئے: جنوبی کوریا: غزہ کی حمایت میں مظاہرے میں نیتن یاہو کی تصویر پر جوتے پھینکے گئے
ٹرمپ نے کہا’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وہ کافی جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وہ فائرنگ کر رہے ہیں۔ اور ہمارا خیال ہے کہ شاید قیادت اس میں ملوث نہیں، آپ جانتے ہیں، ان کے اندر کچھ باغی عناصر ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا، ’’لیکن ہر صورت میں، اسے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔ اسے سختی سے لیکن مناسب طریقے سے ہینڈل کیا جائے گا۔‘‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنگ بندی اب بھی برقرار ہے تو صدر نے جواب دیا: ’’جی ہاں۔‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل غزہ کی حکومت نے کہا تھا کہ ۱۰؍ اکتوبر سے غزہ پٹی میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم۹۷؍ فلسطینی ہلاک اور۲۳۰؍ زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے۸۰؍ دستاویزی خلاف ورزیاں کی ہیں۔‘‘