Inquilab Logo Happiest Places to Work

حنا خان کی عامر خان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پر تنقید

Updated: July 27, 2026, 4:08 PM IST | Mumbai

اپنی دیرینہ دوست گوری اسپریٹ سے رواں ماہ شادی کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان شدید عوامی بحث اور تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا پر ان کی تیسری شادی پر مختلف آرا سامنے آئیں، وہیں بعض شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف تنقید کی جارہی ہے۔

Hina Gauri And Aamir.Photo:INN
عامر، گوری اور حنا۔ تصویر:آئی این این

اپنی دیرینہ دوست  گوری اسپریٹ  سے رواں ماہ شادی کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار  عامر خان  شدید عوامی بحث اور تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا پر ان کی تیسری شادی پر مختلف آرا سامنے آئیں، وہیں بعض شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف تنقید کی جارہی ہے۔  اسی موضوع پر اداکارہ حنا خان  نے حال ہی میں اداکارہ روبینہ دلائیک  کے ساتھ اپنے مشترکہ پوڈ کاسٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک سے زیادہ شادیوں کو عمومی طور پر اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔

یہ بھی پڑھئے:کارگل وجےدیوَس پر شہداء کو خراج عقیدت

پوڈ کاسٹ میں حنا خان اور روبینہ  کے ساتھ ان کے شوہر  راکی جیسوال  اورابھینو شکلا  بھی شریک تھے۔ معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے حنا نے کہا’’ایک عام آدمی فطری طور پر یہی سوچے گا کہ واقعی؟ پھر سے شادی؟ اس رشتے کو بھی چھوڑ دیا؟‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ وہ عامر خان کے فیصلے پر تنقید نہیں کر رہیں بلکہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ معاشرے میں عموماً اس طرح کے معاملات کو کس نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
حناخان نے کہا ’’  روبینہ ہمارے معاشرے میں بار بار شادی کرنا... پھر شادی، پھر شادی... اسے زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا۔‘‘ اس پر راکی جیسوال نے کہا’’شادی کو چھوڑیں، ہمارے معاشرے میں تو طلاق کو بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔‘‘
عامر خان کا جواب
گوری اسپریٹ سے شادی کے بعد عامر خان کو بعض ہندو دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ بھی قرار دیا۔ ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق گوری اسپریٹ ایک عیسائی ہیں اور ان کی کسی بھی اہلیہ نے شادی کے لیے اسلام قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا’’حقیقت یہ ہے کہ ہمارا خاندان بہت کشادہ سوچ رکھتا ہے۔ میری دونوں بہنوں کی شادیاں ہندو خاندانوں میں ہوئی ہیں، میری بیٹی نے بھی ایک ہندو سے شادی کی ہے، جبکہ میرے کزن منصور کی اہلیہ عیسائی ہیں۔ نہ گوری، نہ کرن اور نہ ہی رینا نے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کیا، کیونکہ ہماری تمام شادیاں سول میرج تھیں۔ گوری ہندو نہیں بلکہ عیسائی ہیں، اور وہ بھی مذہبی طور پر سرگرم عیسائی نہیں ہیں۔ وقت کے ساتھ زندگی مزید دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:گلوکارمکیش کے ۲؍ گیت ان کے انتقال کے ۲۱؍سال بعد منظر عام پر آئے تھے


عامر خان کی تیسری شادی
عامر خان اور گوری اسپریٹ نے ۵؍جولائی کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار کی رہائش گاہ پر ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے۔  عامر خان نے پہلی شادی  رینا دتہ سے ۱۹۸۶ء میں کی تھی، جن سے ان کے دو بچے  جنید خان  اور  ایرا خان ہیں۔ دونوں کی طلاق ۲۰۰۲ء میں ہوئی۔  اس کے بعد عامر نے فلم ساز  کرن راؤ  سے ۲۰۰۵ء میں شادی کی۔ ۲۰۱۱ء میں سروگیسی کے ذریعے ان کے ہاں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی۔ اگرچہ ۲۰۲۱ء میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا، تاہم عامر آج بھی رینا دتہ اور کرن راؤ دونوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK