Inquilab Logo

ہاکی انڈیا نے ہرمن کروز کو نیا ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مقرر کیا

Updated: January 10, 2024, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

ہاکی انڈیا نے منگل کو ہرمن کروز کو نیا ہائی پرفارمنس ڈائریکٹرمقرر کرنے کا اعلان کیا۔ وہ ستمبر ۲۰۲۴ءتک اس عہدے پر فائز رہیں گے اور دیگرکاموں کے علاوہ کوچ ایجوکیشن پاتھ وے سمیت ہاکی انڈیا کے قومی جونیئر اور سینئرپروگراموں کی نگرانی کریں گے۔

Herman Kruis. Photo: INN
ہرمن کروز۔ تصویر : آئی این این

ہاکی انڈیا نے منگل کو ہرمن کروز کو نیا ہائی پرفارمنس ڈائریکٹرمقرر کرنے کا اعلان کیا۔ وہ ستمبر ۲۰۲۴ءتک اس عہدے پر فائز رہیں گے اور دیگرکاموں کے علاوہ کوچ ایجوکیشن پاتھ وے سمیت ہاکی انڈیا کے قومی جونیئر اور سینئرپروگراموں کی نگرانی کریں گے۔
 نیدرلینڈس کے کروز کے پاس کوچنگ کا ۲؍ دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اس سے قبل انہیں بالترتیب باوقار ایف آئی ایچ مینزجونیئر ورلڈ کپ اور ایف آئی ایچ خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے ہندوستانی مردوں اورجونیئر خواتین کی ہاکی ٹیموں کے کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
 کروز نے نیدرلینڈس کے ڈین بوش لیڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیاہے اور ان کے دور میں ٹیم نے لگاتار۸؍ بار یورپی کپ جیتا۔ وہ ۲۰۰۶ء سے ۲۰۰۸ء تک نیدرلینڈس انڈور ویمنزہاکی ٹیم کے قومی ہیڈ کوچ بھی تھے اور ۲۰۰۸ءسے ۲۰۱۰ءتک نیدر لینڈس آؤٹ ڈور ٹیم کے قومی ہیڈ کوچ بھی رہے۔وہ ۲۰۱۶ءسے اگست ۲۰۲۳ء تک بیلاروس انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیم کے قومی ہیڈ کوچ رہے۔ کروز ایک مصدقہ ایف آئی ایچ کوچ ہیں۔
 ہاکی انڈیا کے صدر پدم شری ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا’’ہاکی انڈیا سینئر کوچ ہرمن کروز کو ہاکی انڈیا کا ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مقرر کرنے پر بہت خوش ہے۔ وہ جونیئر اور سینئر پروگراموں سمیت ہاکی انڈیا کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کی نگرانی کریں گے۔ میں ہرمن کو اس نئے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
 کروز نے ہاکی انڈیا کے ڈائرکٹر مقرر ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا’’میں ہاکی انڈیا کے ساتھ اس نئے عہدے کا منتظر ہوں ۔ ہندوستانی ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کے راستے پر ہیں اور میں اس سال کیلئے ٹیموں اور ہاکی انڈیا کو ان کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کرنے کیلئے اپنی مہارت کا استعمال کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK