• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی: ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کےساتھ صد سالہ سیریز کھیلے گی

Updated: November 19, 2026, 1:31 PM IST | Agency | Auckland

اس سیریز کا مقصد ایک صدی قبل ۱۹۲۶ء میں ہندوستانی فوج کی ہاکی ٹیم کے دورہ ٔنیوزی لینڈ کی یاد منانا ہے۔

Sanjay Rana will lead India. Photo: INN
سنجے رانا ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی ہاکی ٹیم۱۹؍ سے۲۲؍نومبر تک آکلینڈ کے لائیڈ ایلس مور ہاکی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی صد سالہ سیریز (سینٹینری سیریز) کھیلے گی۔ عالمی درجہ بندی میں آٹھویں مقام پر موجود ہندوستان۲۰؍ رکنی نوجوان ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ ٹیم کی قیادت پیرس۲۰۲۴ء اولمپک کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے سنجے رانا کریں گے۔ ہندوستان کا مقابلہ عالمی درجہ بندی میں نویں مقام پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہوگا، جسے بلیک اسٹکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ ہاکی سیریز دونوں ممالک کے درمیان۱۹۲۶ء  سے جاری کھیلوں کے تعلقات کے۱۰۰؍ سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔ ہندو ستان میں ان میچوں کی براہ راست اسٹریمنگ دیکھی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ایرلنگ ہالینڈ نے جرمنی کے عظیم فٹبالر گیرڈ مولر کا ریکارڈ برابر کردیا

ایک صدی قبل ہندوستانی فوج کی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ملک کی پہلی ٹیم بنی تھی۔ اس ٹیم میں عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند بھی شامل تھے۔ اس سیریز کا سرکاری نام ۲۰۲۶ء انڈیا/نیوزی لینڈ سنچری آف اسپورٹنگ یونٹی ایونٹ‘ رکھا گیا ہے۔سنجے رانا کے علاوہ نیلم سنجیو زیس، اتم سنگھ، کارتھی سیلوم اور ارئیجیت سنگھ ہنڈل جیسے کھلاڑی ہیڈ کوچ کریگ فلٹن کی رہنمائی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔فلٹن نے کہا  کہ اس ٹیم میں انڈر۲۱؍ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں اور موجودہ انڈیا اے گروپ کے اہم کھلاڑیوں کا امتزاج ہے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے بھی۲۰؍رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا اچھا امتزاج ہے۔ اس میں نک ووڈس اور گول کیپر رچرڈ جوائس جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK