ہندوستانی مردوں کی ٹیم پیر کو ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کے خلاف اپنا آخری پول ای میچ کھیلنے اترے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کی ان کی امیدیں مشکل حساب کتاب پر ٹکی ہوئی ہیں۔
EPAPER
Updated: August 23, 2026, 9:00 PM IST | New Delhi
ہندوستانی مردوں کی ٹیم پیر کو ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کے خلاف اپنا آخری پول ای میچ کھیلنے اترے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کی ان کی امیدیں مشکل حساب کتاب پر ٹکی ہوئی ہیں۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم پیر کو ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کے خلاف اپنا آخری پول ای میچ کھیلنے اترے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کی ان کی امیدیں مشکل حساب کتاب پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ڈفیڈنگ چیمپئن اور میزبان نیدرلینڈز سے ۱۔۳؍گول سے شکست کے بعد، دوسرے مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کو کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔ اس سے وہ کل ویگنر اسٹیڈیم میں ارجنٹائنا کے خلاف ہونے والے کرو یا مرو کے مقابلے سے پہلے مشکل صورتِ حال میں ہیں۔ غلطی کی گنجائش بہت کم ہے، اس لیے ہندوستان کو اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے نہ صرف جیت کی ضرورت ہے، بلکہ دوسرے میچوں کے نتائج کا بھی ان کے حق میں ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کنگنانے تاپسی کو ’پرورش‘ والے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا، کہا: سستی کاپی سامنے آ گئی
نیدرلینڈز چھ پوائنٹس کے ساتھ پول ای میں سب سے آگے ہے، جبکہ انگلینڈ اور ارجنٹائنا تین تین پوائنٹس پر ہیں (ارجنٹائنا نے انگلینڈ کو ۱۔۳؍گول سے ہرا دیا تھا)۔ ہندوستان صفر پوائنٹس اور مائنس۴؍ کے گول کے فرق کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ پیر کے روز دوسرے میچ میں انگلینڈ کا سامنا نیدرلینڈز سے ہوگا۔ اگر ہندوستان ارجنٹائنا کو ہرا دیتا ہے، تو آخر میں گول کے فرق سے ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔
ٹاپ دو میں جگہ بنانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ہندوستان کو ارجنٹائناکے خلاف بڑی جیت کی ضرورت ہے۔ تین گول سے کامیابی حاصل کرنے پر ہندوستان کا گول کا فرق مائنس- ایک ہو جائے گا اور ارجنٹائناکا مائنس ۳؍، جبکہ دونوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہوں گے۔ ایسی صورتِ حال میں، انگلینڈ کو نیدرلینڈز سے کم از کم دو گول سے ہارنا ہوگا، جس سے ان کا گول کا فرق مائنس۲؍ہو جائے گا۔ تب ہندوستان گول کے فرق کی بنیاد پر ارجنٹائنااور انگلینڈ دونوں سے آگے نکل جائے گا، بھلے ہی تینوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:کولمبو ٹیسٹ :جیسوال اور فرنانڈو کے درمیان شدید تلخ کلامی
ایک اور راستہ ہے، جس کے لیے اور بھی بڑے نتیجے کی ضرورت ہوگی۔ اگر ہندوستان ارجنٹائنا کو چار گول سے ہرا دیتا ہے، تو انگلینڈ کی نیدرلینڈز سے شکست ہی ہندوستان کو آگے پہنچانے کے لیے کافی ہوگی تاہم، انگلینڈ کی شکست ضروری ہے کیونکہ ڈرا ہونے کی صورت میں ان کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ ہندوستان کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گے۔