Inquilab Logo

ورلڈ کپ کیلئےہالینڈ کی ٹیم کا اعلان،اسکاٹ ایڈورڈز کپتان مقرر

Updated: September 08, 2023, 11:12 AM IST | Agency | Amsterdam

 ہالینڈ نے تجربہ کار جوڑی روئیلوف وین ڈیر مروے اور کولن ایکرمین کو آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ۱۵؍رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Holland Cricket Team Captain Scott Edwards. Photo: INN
ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز۔ تصویر:آئی این این

ہالینڈ نے تجربہ کار جوڑی روئیلوف وین ڈیر مروے اور کولن ایکرمین کو آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ۱۵؍رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں اکتوبرنومبر کے دوران ہندوستان میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے ۱۵؍ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وان ڈیر مروے اور ایکرمین دونوں ہالینڈ کی ٹیم کیلئے کافی تجربہ لے کر آئے ہیں ، جس کی کپتانی ایک بار پھر اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے، جنہوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 
ایکرمین ٹورنامنٹ میں ہالینڈ کیلئے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے جبکہ وان ڈیر مروے نے بلے اور گیند سے میدان میں اپنی شناخت بنائی۔ دونوں کھلاڑی دنیا بھر کے ڈومیسٹک مقابلوں کا کافی تجربہ رکھتے ہیں ۔ہالینڈ امید کرے گا کہ اوپننگ بلے باز میکس او ڈاؤڈ پورے ٹورنامنٹ میں کافی رن بناسکیں گےجبکہ اسٹار آل راؤنڈر باس ڈی لیڈ سے توقع ہے کہ وہ بلے اور گیند دونوں سے اہم کردار ادا کریں گے۔
تجربہ کار ریان کک کی کوچنگ میں ہالینڈ ۳۰؍ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف ۲؍ وارم اپ میچ کھیلے گا اور ورلڈ کپ سے قبل ۳؍ اکتوبر کو میزبان ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔ ورلڈ کپ میں ان کا پہلا میچ ۶؍کتوبر کو پاکستان کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا۔
ہالینڈ کی ٹیم اس طرح ہے: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، وکرم سنگھ، تیجا ندامانورو، پال وین میکرین، کولن ایکرمین، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، ریان کلین، ویسلے بیریسی، ثاقب ذوالفقار، شاریز احمد، سائبرینڈ اینجلبرچٹ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK