لکشیا، پرنئے اور کرن مردوں کے سنگلز زمرے میں اپنے اپنے میچ جیت کردوسرے راؤنڈ میں۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 11:08 AM IST | Agency | Hong Kong
لکشیا، پرنئے اور کرن مردوں کے سنگلز زمرے میں اپنے اپنے میچ جیت کردوسرے راؤنڈ میں۔
ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ سنگلز کھلاڑی لکشیا سین، ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج نے مردوں کے سنگلز زمرے میں اپنے اپنے میچ جیت کر ہانگ کانگ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ لیکن اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے سنگلز زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
لکشیا سین نے ایک گھنٹہ۱۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چائنیز تائپے کے اولمپین وانگ زو-وی کو۲۰-۲۲؍،۱۶-۲۱؍،۱۵-۲۱؍ سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ لیا۔ ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج بھی سیدھے گیمز میں جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سندھو نے جو خواتین کی سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں سرفہرست ہیں ، پہلا گیم جیتا لیکن وہ دنیا کی۲۷؍ نمبر کی کھلاڑی ڈنمارک کی لائن کرسٹو فر سن کے خلاف ۱۵-۲۱؍،۱۶-۲۱؍اور۱۹-۲۱؍ سے ہار گئیں۔ یہ سندھو کی یورپی چمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ لائن کرسٹوفرسن کے خلاف چھ میچوں میں پہلی شکست تھی۔ سندھو کو اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر چھٹی بار پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا ہے۔مردوں کے سنگلز ڈرا میں ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج بھی سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ عالمی نمبر۳۴؍ ایچ ایس پرنئے نے چین کے۱۴؍ نمبر لو گوانگزو کو شکست دی جبکہ کرن جارج نے سنگاپور کے جیسن تہہ کو شکست دی۔ ایچ ایس پرنائے اگلے راؤنڈ میں ہم وطن لکشیا سین کا مقابلہ کریں گے۔ آیوش شیٹی، جو اس سال جون میں یو ایس اوپن میں بی ڈبلیو ایف ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی ہیں، اگلے راؤنڈ میں داخل ہونے کیلئے چائنیز تائپے کے سو لی-یانگ کے خلاف سخت مقابلے میںایک گیم کے خسارے کے بعد واپسی کی اور جیت درج کی۔