رتیک روشن نےرجنی کانت کے ساتھ فلم ’’جیلر۲‘‘ میں اپنے خصوصی کردار (کیمیو) کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ۲۲؍ اور ۲۳؍جون کو چنئی میں دو روزہ شیڈول کے دوران اپنی شوٹنگ کی۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 4:05 PM IST | Mumbai
رتیک روشن نےرجنی کانت کے ساتھ فلم ’’جیلر۲‘‘ میں اپنے خصوصی کردار (کیمیو) کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ۲۲؍ اور ۲۳؍جون کو چنئی میں دو روزہ شیڈول کے دوران اپنی شوٹنگ کی۔
رتیک روشن نےرجنی کانت کے ساتھ فلم ’’جیلر۲‘‘ میں اپنے خصوصی کردار (کیمیو) کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ۲۲؍ اور ۲۳؍جون کو چنئی میں دو روزہ شیڈول کے دوران اپنی شوٹنگ کی۔ پروڈکشن سے وابستہ ذرائع کے مطابق، دونوں سپر اسٹارز کی یہ مشترکہ موجودگی فلم کے سب سے دلچسپ اور یادگار مناظر میں سے ایک ثابت ہوگی۔
’’جیلر ۲‘‘میں رتیک روشن کا شاندار کیمیو
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایتکار نیلسن دلیپ کمار نے رتیک روشن کے لیے ایک انتہائی پرشکوہ اور طاقتور کردار تخلیق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق’’نیلسن دلیپ کمار نے ’’جیلر ۲‘‘میں رتیک روشن کے لیے ایک شاندار اور غیرمعمولی کردار تیار کیا ہے۔ ان کا ایک زبردست تعارفی منظر ہے، جس کے بعد رجنی کانت کے ساتھ ایک مشترکہ سین آتا ہے اور یہی حصہ فلم کی نمایاں جھلکیوں میں شامل ہوگا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ رتیک روشن شوٹنگ کے دوران فلمائے گئے مناظر سے بے حد مطمئن تھے۔ذرائع کے مطابق ’’ یہ ایک بھرپور اور طاقتور کیمیو ہے، جسے اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ سنیما گھروں میں شائقین کی جانب سے خوب تالیاں اور سیٹیاں بجیں۔ ان کا کردار فلم کے ایک اہم موڑ پر سامنے آتا ہے اور کہانی کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ فلم میں ان کا انداز اور روپ بھی منفرد ہوگا، جسے فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔‘‘ لیک سے بچنے کے لیے فلم کی ٹیم نے سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے، جن میں سیٹ پر نو فون پالیسی بھی شامل تھی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو باہر نہ جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے:سائی سدرشن کی سنچری، انڈیا ’اے‘ کی پوزیشن مضبوط
تقریباً چار دہائیوں بعد جذباتی ملاقات
یہ شوٹنگ دونوں اداکاروں کی تقریباً چالیس برس بعد دوبارہ ملاقات کا موقع بھی بنی۔ رتیک روشن نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم ’’بھگوان دادا‘‘ میں رجنی کانت کے ساتھ کام کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیٹ پر ماحول نہایت جذباتی اور یادگار تھا۔ ذرائع کے مطابق رتیک روشن رجنی کانت کی بے حد عزت کرتے ہیں کیونکہ بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے سب سے پہلے انہی کے ساتھ کام کیا تھا۔ سیٹ پر پہنچتے ہی رتیک نے رجنی کانت کے پیر چھو کر ان سے دعا اور آشیرواد لیا۔ انہوں نے پہلے شاٹ سے قبل اپنی گھبراہٹ کا بھی اظہار کیا۔ شوٹنگ مکمل ہونے پر ہدایتکار نیلسن نے دونوں اداکاروں کی بھرپور تعریف کی۔ سیٹ پر موجود افراد کے لیے دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا ایک خوشگوار لمحہ تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ پر فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کوکچلنے کا الزام
ذرائع کے مطابق دونوں اداکاروں نے وقفوں کے دوران فلمی دنیا اور اپنی ذاتی زندگیوں پر بھی گفتگو کی۔ رجنی کانت نے محبت سے رتیک کے بیٹوں کے بارے میں بھی دریافت کیا، جس نے اس ملاقات کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ ’’جیلر ۲‘‘ کی کہانی اور ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے، جبکہ فلم کوسن پکچرز کے بینر تلے کالانیتھی مارن پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے اور شائقین میں اس کے لیے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ ’’جیلر ۲‘‘ کی نمائش ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ءکو متوقع ہے۔