فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لینڈو نورس نے۲۰۲۶ء ہنگیرین گراں پری جیت کر رواں سیزن کی اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔ میک لارن کے ڈرائیور نے پول پوزیشن سے آغاز کیا اور شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کر لی۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 9:02 PM IST | Budapest
فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لینڈو نورس نے۲۰۲۶ء ہنگیرین گراں پری جیت کر رواں سیزن کی اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔ میک لارن کے ڈرائیور نے پول پوزیشن سے آغاز کیا اور شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کر لی۔
فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لینڈو نورس نے۲۰۲۶ء ہنگیرین گراں پری جیت کر رواں سیزن کی اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔ میک لارن کے ڈرائیور نے پول پوزیشن سے آغاز کیا اور شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کر لی۔
ریس کے آغاز میں میک لارن کے دوسرے ڈرائیور آسکر پیاسٹری نے نورس کو پیچھے چھوڑ کر برتری حاصل کر لی تھی، تاہم پٹ اسٹاپ حکمت عملی کے بعد نورس دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ گئے اور پھر کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہیں دیا۔
The move that ultimately propelled Lando to victory 🏆#F1 #HungarianGP pic.twitter.com/xlpUDSHWpr
— Formula 1 (@F1) July 26, 2026
یہ بھی پڑھئے:ٹڈی پوگاچار نے ٹور ڈی فرانس کا اعزاز اپنے نام کر لیا
ریڈ بل کے میکس ورسٹاپن دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مرسڈیزٹیم کے نوجوان ڈرائیور کیمی انتونیلی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس نتیجے کے ساتھ انتونیلی نے ڈرائیورز چیمپئن شپ میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔ دوسری جانب، آسکر پیاسٹری کی ریس مایوس کن ثابت ہوئی۔ پٹ حکمت عملی، ٹریفک میں پھنسنے، گیئر باکس خرابی اور بعد ازاں کارلوس سائینز کے ساتھ تصادم کے باعث انہیں ریس ادھوری چھوڑنی پڑی۔ ریس کے دوران وہ ٹیم ریڈیو پر اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کرتے سنے گئے۔
لیوس ہیملٹن بھی ریس کے بعد اپنی ٹیم فیراری کی حکمت عملی پر برہم نظر آئے۔ ورچوئل سیفٹی کار کے دوران پٹ اسٹاپ اور بعد میں پٹ لین میں رفتار کی خلاف ورزی پر پانچ سیکنڈ کی سزا نے انہیں ممکنہ پوڈیم سے محروم کر دیا۔ ہنگیرین گراں پری کے بعد فارمولا ون سیزن موسمِ گرما کے وقفے میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اگلی ریس ڈچ گراں پری ہوگی، جہاں چیمپئن شپ کی دوڑ ایک بار پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کی توقع ہے۔