Inquilab Logo

حیدرآباد نے پاور پلے میں نیا ریکارڈبنایا

Updated: April 20, 2024, 9:23 PM IST | New Delhi

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے ۳۵؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے سنیچر کو دہلی کیپٹلس کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پہلے پاور پلے میں۱۲۵؍ رن بنائے

Travis Head. Photo:PTI
ٹریوس ہیڈ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے ۳۵؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے سنیچر کو دہلی کیپٹلس کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پہلے پاور پلے میں۱۲۵؍ رن بنائے، جو  آئی پی ایل اور ٹی ۲۰؍ کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے تیز رفتار بنایا گیا  اسکور ہے۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے اور کچھ ہی دیر میں دونوں بلے بازوں نے ۶؍ اوورس میں۱۲۵؍ رن بنالئے،  جو  ٹی۲۰؍ کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے میں بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہیڈ نے پاور پلے میں آف اسٹمپ کے باہر اور لانگ آف باؤنڈری کی طرف ایک فلر گیند کھیل کر ۱۲۵؍ رن مکمل کئے ۔
اس سے قبل ۲۰۱۷ء میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاور پلے میں۱۰۵؍ رن بنائے گئے تھے جبکہ۲۰۱۴ء میں چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ میں ۶؍ اوورس میں۱۰۰؍ رن بنائے گئے تھے۔ 
اس سے قبل ٹریوس ہیڈ نے محض ۱۸؍گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے پہلے انہوں نے۲۰۱۸ء میں دہلی کے خلاف۱۷؍ گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی، جب کہ یشسوی جیسوال نے ۲۰۲۳ء میں کے کے آر کے خلاف اتنی ہی گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ طوفانی بلے بازی کرنے والے ابھیشیک شرما ۱۲؍ گیندوں میں ۴۶؍ رن بنا کر نصف سنچری کے تمام ریکارڈ توڑنے کے راستے پر تھے لیکن کلدیپ یادو کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں وہ کور پر کھڑے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK