Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر سی بی بمقابلہ ایس آر ایچ: سب سے زیادہ رنز بنانے والے ۳؍ بلے باز

Updated: March 26, 2026, 7:05 PM IST | Bengaluru

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا پہلا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان ۲۸؍ مارچ کو ایم چنناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ آر سی بی نے گزشتہ سال ۱۸؍ سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Virat Kohli.Photo:X
وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

 آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا پہلا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اور سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان ۲۸؍ مارچ کو ایم چنناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ آر سی بی نے گزشتہ سال ۱۸؍ سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آئیے آپ کو ان تین بلے بازوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے آر سی بی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
وراٹ کوہلی: رائل چیلنجرز بنگلورو کی طرف سے کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈوراٹ کوہلی کے نام ہے۔ کوہلی نے ایس آر ایچ کے خلاف۲۴؍ اننگز میں ۱۴۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ۸۰۵؍ رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور ۵؍ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ یعنی کوہلی کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلنا خاصا پسند ہے۔


 آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں ایس آر ایچ کے خلاف میچ میں کوہلی نے۲۵؍ گیندوں پر۴۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ وراٹ کوہلی اس لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں، جنہوں نے  ۲۶۷؍ میچوں میں اب تک۸۶۶۱؍ رنز بنائے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:یورپ میں توانائی کا بحران، ایندھن کی قیمتیں آسمان پر، کئی ممالک کا سبسڈی کا اعلان،قیمتوں پر گرفت سخت
 ڈیوڈ وارنر: سن رائزرس حیدرآباد اور آر سی بی کے درمیان ہونے والے میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ وارنر دوسرے نمبر پر ہیں۔ وارنر نے آر سی بی کے بولنگ اٹیک کا۱۳؍ میچوں میں سامنا کیا اور ۱۶۳؍کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے۶۴۷؍ رنز بنائے۔ تاہم، وہ اس سیزن میں ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنی کپتانی میں۲۰۱۶ء میں سن رائزرس حیدرآباد کو چیمپئن بنایا تھا۔ وارنر نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کے۱۸۴؍ میچوں میں۶۵۶۵؍ رنز بنائے ہیں اور وہ لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فِلس نے سنسنی خیز میچ میں ۴؍ میچ پوائنٹس بچاکر ٹامی پال کو حیران کر دیا


 اے بی ڈی ویلیئرس: آر سی بی کی جرسی میں کھیلتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرس کا سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ انہوں نے ایس آر ایچ کے بولنگ اٹیک کا۱۷؍ میچوں میں سامنا کیا اور۱۵۵؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے ۵۴۰؍رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے۵؍ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے ۲۰۲۱ء میں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK