Inquilab Logo Happiest Places to Work

فائنل میں جوکووچ اور الکاراز کودیکھنا پسند کروں گا: وراٹ

Updated: July 09, 2025, 10:40 AM IST | New Delhi

ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ومبلڈن کے فائنل میں نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کو دیکھنا پسند کریں گے اور انہیں امید ہے کہ نوواک یہ میچ جیت جائیں گے۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ومبلڈن کے فائنل میں نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کو دیکھنا پسند کریں گے اور انہیں امید ہے کہ نوواک یہ میچ جیت جائیں گے۔
وراٹ نے اسٹار اسپورٹس اور جیو ہاٹ اسٹار ومبلڈن۲۰۲۵ء کے ماہر، وجے امرتراج کے ساتھ خصوصی بات چیت کی، جو  ۷؍جولائی ۲۰۲۵ء کو نوواک جوکووچ اور الیکس ڈی مینور کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے انوشکا شرما کے ساتھ موجود تھے۔ کوہلی نے حالیہ برسوں میں ومبلڈن گیمز میں شرکت کے اپنے تجربے اور اپنے موجودہ پسندیدہ ٹینس کھلاڑی کے بارے میں بات چیت کی۔
 وراٹ کوہلی نے اپنے پسندیدہ مینز سنگلز کھلاڑی کے بارے میں کہاکہ ’’میں پچھلے کچھ عرصے سے نوواک جوکووچ کے ساتھ رابطے میں ہوں، ہم نے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے  اور وہ بہت مہربان رہے ہیں۔ میں فائنل میں نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کو دیکھنا پسند کروں گا   اور مجھے امید ہے کہ نوواک یہ میچ جیت جائیں گے۔ ان کیلئے  اس مرحلے پر ایک بہت بڑی  حصولیابی ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK