آئی سی سی نے دسمبر کے مہینے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے مردوں کے زمرے میں جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارٹ نے خواتین کے زمرے میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: January 15, 2026, 10:12 PM IST | Dubai
آئی سی سی نے دسمبر کے مہینے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے مردوں کے زمرے میں جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارٹ نے خواتین کے زمرے میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
آئی سی سی نے دسمبر کے مہینے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے مردوں کے زمرے میں جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارٹ نے خواتین کے زمرے میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں ۱۔۴؍ سے فتح کے پیچھے مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور اہم بیٹنگ کا بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے دسمبر کے دوران تین ٹیسٹ میچوں میں۲۵ء۲۱؍ کے اوسط سے۱۶؍ وکٹ حاصل کئے۔
An Ashes-defining month sees an Australian pace spearhead clinch the ICC Men’s Player of the Month for December 2025 🔥
— ICC (@ICC) January 15, 2026
Read more ➡️ https://t.co/rLedvRXAq6 pic.twitter.com/O8KvXWenyz
اسٹارک نے نہ صرف گیند سے بلکہ بلے سے بھی ۱۳۹؍ رنز بنائے، جس میں برسبین ٹیسٹ کے ۷۷؍ رنز اور ایڈیلیڈ میں بنائے گئے قیمتی ۵۴؍ رنز شامل ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اور ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز جیتا۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارٹ نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ تین میچوں میں ۱۱۱؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۲۵۵؍ رنز بنائے، جس میں مسلسل دو سنچریاں (۱۲۴؍رن اور ۱۰۰؍ رنز) شامل تھیں۔ دو میچوں میں ۱۹۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۱۳۷؍ رنز جڑے، جس میں پہلے ہی میچ کی ناٹ آؤٹ ۱۱۵؍ رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔ ولوارٹ نے گزشتہ تین ماہ میں دوسری بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی شیفالی ورما اور اپنی ٹیم کی ساتھی سون لوس کو شکست دی۔
محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کا تنازع
بگ بیش لیگ میں پاکستانی اسٹار بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی بنیاد پر زبردستی میدان سے واپس بلانے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ عوامی ردِعمل اور کھلاڑی کی ناراضی کے بعد ملبورن رینیگیڈز کی انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان پروڈکشنز کی اگلی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ایک دن‘‘ کی پہلی جھلک جاری
ٹیم کے کپتان وِل سدرلینڈ اور کوچ نے محمد رضوان سے باقاعدہ معذرت کر لی ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ میچ کے سنسنی خیز لمحات میں لیا گیا وہ فیصلہ جذباتی تھا جس پر اب انہیں شرمندگی ہے۔ انہوں نے رضوان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا’’آپ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور شائقینِ کرکٹ آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں، ہمیں اپنے رویے پر افسوس ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:انڈیا اوپن: لکشیا سین نیشیموٹو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں، سری کانت اور پرنئے باہر
یاد رہے کہ میچ کے دوران اسٹرائیک ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ملبورن رینیگیڈز کی مینجمنٹ نے محمد رضوان کو `ریٹائرڈ آؤٹ قرار دے کر کریز سے واپس بلا لیا تھا۔ اس غیر متوقع فیصلے پر رضوان نے شدید ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے اب یہ تسلیم کر لیا ہے کہ رضوان جیسے سینئر کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا، اور اس معافی کا مقصد ٹیم کے اندرونی ماحول کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہے۔