• Mon, 05 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچ ہندوستان سے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کے لیے تیار

Updated: January 04, 2026, 8:08 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی اس درخواست پر غور شروع کر دیا ہے جس میں سیکوریٹی خدشات کی بنا پر اپنے ورلڈ کپ میچز ہندوستان سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ICC Office.Photo:INN
آئی سی سی آفس۔ تصویر:آئی این این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی اس درخواست پر غور شروع کر دیا ہے جس میں  سیکوریٹی خدشات کی بنا پر اپنے ورلڈ کپ میچز  ہندوستان سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ملک سری لنکا منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ اتوار کی چھٹی کے باعث اب تک کوئی باقاعدہ میٹنگ نہیں ہوئی، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ایک سے دو روز میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
اصل شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کو اپنے تمام لیگ میچز  ہندوستان میں کھیلنے تھے، جن میں سے تین کولکاتا  اور ایک ممبئی میں شیڈول ہے۔
 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آج باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ سیاسی صورتحال اور کھلاڑیوں کی سیکوریٹی کے پیشِ نظر ان کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کیے جائیں۔ یہ درخواست اس وقت سامنے آئی جب  ہندوستان نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت اور ورلڈ کپ کے لیے کولکاتا میں ان کی آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز: ۱۷؍ سالہ نوجوان اسٹار ابراہیم مبائے کا دھماکہ خیز داخلہ

خواتین ہاکی انڈیا لیگ: شراچی بنگال ٹائیگرز کی رانچی رائلز پر فتح
رانچی کے مرانگ گومکے جے پال سنگھ ایسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شراچی بنگال ٹائیگرز نے مضبوط دفاع اور نظم و ضبط کی بدولت میزبان ٹیم کو۰۔۱؍گول  سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اگسٹینا گوجیلانی نے۳۷؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔ یہ اس سیزن میں ان کا چوتھا گول ہے۔ میچ کے پہلے ہاف میں رانچی رائلز نے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور انہیں ۵؍ پنالٹی کارنر ملے، لیکن بنگال ٹائیگرز کی گول کیپر جینیفر ریزو دیوار بن کر کھڑی رہیں اور رانچی کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے گیت ’’شرارت‘‘ نے ۱۰۰؍ ملین ویوز کو عبور کر لیا، عائشہ خان مسرور

رانچی رائلز نے آخری کوارٹر میں واپسی کے لیے بھرپور حملے کیے اور انہیں ۵؍ پنالٹی کارنر اور۷؍ سرکل پینی ٹریشن بھی ملے، لیکن بنگال ٹائیگرز کے دفاعی کھلاڑیوں نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ رانچی کی گول کیپر مادھوری کنڈو نے بھی کئی شاندار بچاؤ کیے، لیکن اگسٹینا کا پنالٹی کارنر میچ کا رخ موڑنے میں کامیاب رہا۔ اس جیت کے بعد شراچی بنگال ٹائیگرز نے ۳؍ اہم پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK