• Wed, 07 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے گیت ’’شرارت‘‘ نے ۱۰۰؍ ملین ویوز کو عبور کر لیا، عائشہ خان مسرور

Updated: January 04, 2026, 7:07 PM IST | Mumbai

فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے گیت ’’شرارت‘‘ کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس سے عائشہ خان خوش ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ آئیے معلوم کرتے ہیں کہ اس میں انہوں نے کیا کہا ہے۔

Ayesha Khan.Photo:INN
عائشہ خان۔ تصویر:آئی این این

۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو تھیٹر میں ریلیز ہونے کے بعد سے، فلم ’’دُھرندھر‘‘   ناظرین کو مسحور کر رہی ہے۔ یہ   ۲۰۲۵ءکی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس کے گانے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ عائشہ خان اور کرسٹل ڈی سوزا پر مشتمل ڈانس نمبر ’’شرارت‘‘ بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ اس گانے کو یوٹیوب پر۱۰۰؍ ملین بار دیکھا گیا ہے۔ اس موقع پر عائشہ خان نے انسٹاگرام پر ایک  دلچسپ  پوسٹ شیئر کیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayesha Khan (@ayeshaakhan_official)

عائشہ کا  پیارا  پوسٹ 
عائشہ خان نے تھیٹر کے اندر سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ فلم’ ’دھرندھر‘‘ دیکھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جیسے ہی گانا آیا، وہ مسکرائیں اور ساتھ ساتھ گانے لگیں۔ کیپشن میں، انہوں نے لکھا’’۱۰۰؍ ملین ویوز! اپنے آپ کو ایک بھرے تھیٹر میں بڑی اسکرین پر دیکھنا واقعی ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔ مجھےشرارت  کے لیے جو پیار ملا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ مجھے  گیت ’’شرارت‘‘  میں رکھنے کے لیے چھابڑا صاحب کا شکریہ! زندگیوں کو اس طرح بدلتے رہیں! آپ ایک خدا کے بھیجے ہوئے بندے  ہیں۔ آپ کا شکریہ!  عائشہ خان نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۴؍سال بعد ماہی وِج اور جے بھانوشالی کی طلاق

عائشہ خان نے مزید لکھاکہ ’’میں اپنے سامعین سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں یہاں حکمرانی کرنے آئی ہوں اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ ہنر محنت سے حاصل ہوتا ہے۔ مجھے اپنے فن اور خدا پر اتنا بھروسہ ہے کہ ایک دن مجھے وہ سب کچھ ملے گا جس کے لیے میں نے دعا کی ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ایک ایسا خاندان ہے جو چاہے کچھ بھی ہو میرا ساتھ دیتا ہے! وہ میری ریڑھ ہیں۔ شہباز خان، وہاں آنے کا شکریہ۔ میں تمہارے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔ مجھے امید ہے کہ  ۲۰۲۶ءہماری زندگیوں میں بڑی چیزیں لائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:بجٹ ۲۰۲۶ء: چاول کے برآمد کنندگان کی وزیر خزانہ سے اپیل

گیت شرارت  کے بارے میں
شرارت  گانا فلم  میں شادی کی تقریب کے دوران پیش کیا گیا ہے۔ عائشہ خان اور کرسٹل ڈی سوزا نے شاندار رقص کیا۔ یہ گانا شاشوت سچدیو نے ترتیب دیا تھا اور اسے مدھوبنتی باغچی اور جیسمین سینڈلاس نے گایا تھا۔ وجے گنگولی نے اس گانے کی کوریوگرافی کی۔ ’’دُھرندھر‘‘ ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس میں اکشے کھنہ، ارجن رامپال، آر مادھون، اور سنجے دت بھی ہیں۔ یہ فلم باکس آفس پر زبردست ہٹ رہی، ۲۰۲۵ء کی ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK