آسٹریلیائی لیگ اسپنر الانا کنگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 10:12 PM IST | Dubai
آسٹریلیائی لیگ اسپنر الانا کنگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیائی لیگ اسپنر الانا کنگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کی لیفٹ آرم اسپنر صوفی ایکلسٹون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
Alana King worked her magic as Australia completed a 3-0 clean sweep in their ODI series against West Indies 🤩
— ICC (@ICC) April 3, 2026
📝: https://t.co/OhP1gxq2G9 pic.twitter.com/br2GlrxlcM
سینٹ کٹس میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں الانا کنگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ۱۹؍ رنز دے کر ۵؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے اس اسپیل میں ۴۴؍ ڈاٹ گیندیں شامل تھیں، جس کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ۰۔۳؍سے اپنے نام کی۔ الانا کنگ (۷۵۳؍ ریٹنگ پوائنٹس) کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہیں، جبکہ صوفی ایکلسٹون دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیا نورا فتحی فیفا ۲۰۲۶ء میں پرفارم کریں گی؟
الانا کنگ ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے انگلینڈ کی نیٹ سائور برنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر نیوزی لینڈ کی میڈی گرین اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ (۶۴۲) کے ساتھ نویں نمبر پر آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:تہران میں شریف یونیورسٹی پر امریکی-اسرائیلی حملہ، عالمی سطح پرغم و غصے میں اضافہ
نیوزی لینڈ کی اسٹار کھلاڑی ایمی کیر نے بیسن ریزرو میں ۱۷۹؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر خواتین کے ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار اننگز اور میچ میں دو وکٹیں لینے کی بدولت وہ آل راؤنڈر رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ماریزان کیپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی کلو ٹرائون اور سنی لوس بھی آل راؤنڈر رینکنگ میں بالترتیب ۱۲؍ ویں اور۱۵؍ ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ یہ تازہ ترین رینکنگ خواتین کی کرکٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت کی عکاسی کرتی ہے۔