Updated: July 14, 2025, 12:38 PM IST
|
Agency
| London
سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی آئیگا سواتیک نے یک طرفہ انداز میں کھیلے گئے فائنل میں امریکی کھلاڑی امانڈا انیسیمووا کو ۶۔صفر،۶۔صفرسے ہراکر اپنے کریئر کا چھٹا گرینڈ سلیم سنگلز خطاب اور آل انگلینڈ کلب میں پہلا خطاب جیت لیا، جس سے وہ تمام کورٹس پر گرینڈ سلیم چمپئن بن گئیں۔
ومبلڈن کی نئی چمپئن آئیگا سواتیک ٹرافی کو چومتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی آئیگا سواتیک نے یک طرفہ انداز میں کھیلے گئے فائنل میں امریکی کھلاڑی امانڈا انیسیمووا کو ۶۔صفر،۶۔صفرسے ہراکر اپنے کریئر کا چھٹا گرینڈ سلیم سنگلز خطاب اور آل انگلینڈ کلب میں پہلا خطاب جیت لیا، جس سے وہ تمام کورٹس پر گرینڈ سلیم چمپئن بن گئیں۔
۵۷؍منٹ کے شاندار مظاہرے میں، سواتیک نے گزشتہ موسم بہار میں چوتھی باررولاں گیروٹرافی جیتنے کے بعد اپنا پہلا خطاب حاصل کیا، اور بڑے فائنلز میں اپنا ریکارڈ ۶۔صفرکر لیا۔اوپن ایرا میں پولینڈ کی جانب سے پہلی ومبلڈن سنگلز چمپئن بننے کے علاوہ، یہ جیت سواتیک کے کریئر کی ۱۰۰؍ویں گرینڈ سلیم میچ جیت بھی ہے۔ ۲۰۱۹ء میں گرینڈ سلیم مین ڈرا میں ڈیبیو کے بعد سے اب تک گرینڈ سلیم مین ڈرا میں ان کا ریکارڈ۲۰۔۱۰۰؍ہو گیا ہے۔
۱۹۸۳ءکے بعد ومبلڈن میں ویمنز سنگلز فائنل میں پہلا ۶۔صفر کا ابتدائی سیٹ تھا، جب مارٹینا ناوراتیلووا نے اینڈریا جیگر کو ۶۔صفر،۳ ۔۶؍ سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل ۷۵۔ ۱۹۷۴ء کے تمام فائنلز میں پہلا سیٹ چھ۔صفر سے برابر رہا تھا، جس میں ۱۹۷۳ءمیں بلی جین کنگ کی اس وقت کی ۱۸؍سالہ کرس ایورٹ پر۶۔صفر۵۔۷؍سے جیت بھی شامل ہے۔
دوسرے سیٹ کے ابتدائی دور میں انیسیمووا نے زوردار اسٹروکس لگائے، جن میں ۹۰؍میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فورہینڈ بھی شامل تھا، جس سے اسکور ۳۰۔۳۰؍ہو گیا لیکن اس کا اسکور بورڈ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
میچ کے بعد آئیگا سواتیک خوشی کا اظہارتے ہوئے اور اپنی شاندار کامیابی پر کہا کہ’’ یہ سب بیحد غیر حقیقی محسوس ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’میں نے اس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کیونکہ یہ میرے لئے بہت دور کی بات تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں پہلے سے ہی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہوں، لیکن میں نے واقعی اس طرح کی جیت کی کبھی امید نہیں کی تھی۔میں نےاپنے کریئر کے دوران کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔اب تک سفر ناقابل یقین سے لگ رہا ہے۔‘‘
وہیں ومبلڈن اوپن کے فائنل میں یکطرفہ انداز میں ہارنے والی امانڈا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج میں اپنے فارم میں شاید نہیں تھی لیکن آپ سب کا شکریہ ۔آپ کی حوصلہ افزائی کی مدد سے میں آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروںگی۔‘‘