• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین پیرا گیمز میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کا شاندار آغاز

Updated: October 17, 2026, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

ٹوکیو پیرا لمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح بھاوینا پٹیل نے جمعہ کو ایشین پیرا گیمز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے میں کویت کی احد الراشدی کو سیدھے گیمز میں شکست دے دی۔

Indian para table tennis player Bhavina Patel. Photo: INN
ہندوستان کی پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل۔ تصویر: آئی این این

ٹوکیو پیرا لمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح بھاوینا پٹیل نے جمعہ کو ایشین پیرا گیمز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے میں کویت کی احد الراشدی کو سیدھے گیمز میں شکست دے دی۔ بھاوینا نے خواتین سنگلز کلاس ۴۔۵؍گروپ’ اے‘ کے میچ میں ۳۔صفر  سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تینوں گیمز۶ ۔۱۱،۳۔۱۱،۶۔۱۱؍ سے جیتے۔ بیبی سہانا روی نے بھی خواتین سنگلز کلاس ۹؍ گروپ’ بی‘ میں ویتنام کی  ہوا فونگ گویین کو ۳۔صفرسے شکست دی۔ سہانا نے ۶۔۱۱،۵ ۔۱۱، ۴۔۱۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔

مردوں کے مقابلوں میں شبھم وادھوا نے کلاس ۳؍ گروپ کے اپنے پہلے میچ میں نیپال کے کیشو تھاپا کو۳۔صفرسے شکست دی۔  جہان مدن نے بھی ہندوستان کے لئےکامیابی حاصل کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز کلاس ون گروپ میچ میں ہم وطن سندیپ ڈانگی کو تین ایک سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے: کومل اپنی حریف کیلئے سخت ثابت ہوئیں، کانسے کا تمغہ جیت لیا

پیرا ٹیبل ٹینس میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی ان کی جسمانی معذوری کی نوعیت اور شدت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ کلاس ایک سے ۵؍ تک وہیل چیئر استعمال کرنے والے کھلاڑی شامل ہوتے ہیں جبکہ کلاس۹؍ میں کھڑے ہوکر کھیلنے والے ایسے کھلاڑی شامل ہیں جن کی جسمانی معذوری کھیلنے والے ہاتھ یا ٹانگوں کو متاثر کرتی ہے۔ایشین پیرا گیمز میں اس بار ۱۶۸؍ رکنی ہندوستانی دستہ حصہ لے رہا ہے، جس میں ۱۱۲؍ مرد اور ۵۶؍ خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب ۱۸؍ اکتوبر کو ہوگی ۔بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت اور پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل ہندوستان کے پرچم بردار ہوں گے۔ تمغوں کے مقابلے ۱۹؍ سے ۲۴؍اکتوبر تک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK