• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ٹیم نے زمبابوے کو ۴؍وکٹوں سے شکست دی

Updated: October 17, 2026, 12:23 PM IST | Agency | Raipur

نئی کپتان اسمرتی مندھانی کی قیادت میں ہندوستان کی خاتون ٹیم نے زمبابوے  کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔

Captain Smriti Mandhana (right) congratulates Sri Charani on taking a wicket. Photo: INN
وکٹ حاصل کرنے پر کپتان اسمرتی مندھانا (دائیں) سری چرنی کو مبارکباد دیتی ہوئی۔ تصویر: آئی این این

نئی کپتان اسمرتی مندھانی کی قیادت میں ہندوستان کی خاتون ٹیم نے زمبابوے  کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ٹی۔۲۰؍سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم کو ۴؍وکٹوں سے ہرادیا۔زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵؍وکٹ پر ۱۱۴؍رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان نے ۶؍وکٹ گنواکر ۱۵ء۴؍اوور میں فتح  حاصل کر لی۔ہندوستان ایک وقت ۱۹؍رن پر ۴؍ وکٹ گنواکر مشکل حالت میں تھا لیکن نکی پرساد (ناٹ آؤٹ۳۹) اور دیپتی شرما نے ۴۹؍رنوں کی اننگز کھیل کر کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ مندھانا ۹؍ اور ہرمن پریت کور نے ایک رن بنایا۔

اس سے قبل  افتتاحی  بلے باز کیلس اینڈلوہوو نے۴۴؍ گیندوں پر ۴۲؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے جمعہ کو یہاں ۳؍ میچوں کی ٹی۔۲۰؍ سیریز کے پہلے خواتین ٹی۔۲۰؍ بین الاقوامی میچ میں زمبابوے کو ۵؍وکٹوں پر ۱۱۴؍رنوں تک محدود کر دیا۔ اینڈلوہوو کی اننگز زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ مؤثر رہی جبکہ دیگر بلے بازوں کو ٹیم انڈیا کے بولنگ اٹیک کے سامنے جدوجہد کرنی پڑی۔ شارنے میئرس نے آخری اوورز میں ناٹ آؤٹ ۴۳؍ رن (۳۳؍ گیندوں پر) بنا کر ٹیم کے اسکور کو ایک قابلِ احترام پوزیشن تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور زمبابوے پہلی بار کسی باہمی سیریز میں کھیل رہے ہیں۔ اس میچ کے ساتھ اسمرتی مندھانا کے کپتانی دور کا بھی آغاز ہوا۔اینڈلوہوو نے بڑے اسٹیج پر اپنے شاٹس کھیلنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شارٹ گیندوں پر تیزی سے کٹ اور پل شاٹس لگائے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی ۲۰؍ سیریز جیتنے پر

تاہم۱۰؍اوور میں زمبابوے کا اسکور ایک وکٹ پر ۶۰؍رن تک پہنچنے کے بعد بائیں ہاتھ کی اس اوپنر کی رن ریٹ کافی سست ہو گئی۔ وہ اپنی آخری ۱۲؍ گیندوں پر صرف ۲؍ رن بنا سکیں، جس کے بعد اروندھتی ریڈی نے انہیں بولڈ کر دیا۔

اینڈلوہوو کی اوپننگ ساتھی بیلوڈ بیجا پہلے ہی اوور میں کرانتی گوڑ کی سیدھی گیند پر چکمہ کھا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد اینڈلوہوو اور ماڈسٹر مْپاچیکوا (۲۶؍ گیندوں پر ۱۶؍ رن) نے دوسری وکٹ کیلئے۵۳؍  رنوں کی شراکت داری کی۔ اس دوران زیادہ تر رن اینڈلوہوو نے بنائے۔تاہم ۱۱؍ویں اوور میں اسپنر شری چرنی کی گیند پر مْپاچیکوا نے آسان کیچ تھما دیا، جس سے زمبابوے کا اسکور ۲؍ وکٹوں پر ۶۰؍رن ہو گیا۔ زمبابوے کی بلے بازوں نے بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔ ہندوستان جیسی مضبوط ٹیم کو چیلنج کرنے کیلئے انہیں اب بھی کافی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔میئرس نے اننگز کے آخری اوورز میں ۲؍ چھکے اور ۴؍ چوکے لگا کر ٹیم کے اسکور میں قیمتی رن جوڑے۔ٹیم انڈیا کےلئے نندنی شرما نے ۲؍ وکٹ جبکہ کرانتی گوڑ،انورادھا ریڈی اور سری چرنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK