Inquilab Logo

کھلاڑیوں کیلئے میدان پر ڈرنکس لے جانے پر بھی خوش ہوں:عمران طاہر

Updated: October 16, 2020, 10:42 AM IST | Agency | Dubai

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے پچھلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے سرکردہ لیگ اسپنر عمران طاہرنے اب تک کھیلے گئے میچوں میں اپنی عدم شرکت پر کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لئے ڈرنکس لے جانے پر بھی خوش ہیں اور انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Imran Tahir. Picture:INN
عمران طاہر۔ تصویر: آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے پچھلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے سرکردہ لیگ اسپنر عمران طاہرنے اب تک کھیلے گئے میچوں میں اپنی عدم شرکت پر کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لئے ڈرنکس لے جانے پر بھی خوش ہیں اور انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیزن میں عمران طاہر کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)  کی جانب سے ایک بھی میچ میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ چنئی نے منگل کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۳؍اسپنرز کھلائے لیکن طاہر کو پھر بھی جگہ نہیں مل سکی۔ چنئی کو ٹیم کے انتخاب اور ٹیم میں طاہر کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم  عمران طاہر مایوس نہیں ہیں۔
  عمران طاہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں کھیلتا ہوں تو بہت سارے کھلاڑی میرے لئے ڈرنکس لاتے ہیں۔ اب جب جو کھلاڑی مستحق ہیں وہ کھیل رہے ہیں تو میرا فرض ہے کہ میں بھی ان کے لئے ڈرنکس لے کر میدان میں جاؤں ۔ یہ  میرے کھیلنے یا نہ کھیلنے کی بات نہیں ہے یہ ٹیم کی جیت کی بات ہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کروں گا ، لیکن میرے لئے ٹیم بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK