• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا اے نے متحدہ عرب امارات کو ۱۴۸؍رنز سے شکست دی

Updated: November 15, 2025, 6:06 PM IST | Doha

اوپنر ویبھو سوریہ ونشی کی۱۴۴؍ رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا اے نے جمعہ کی دیر رات ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۱۴۸؍ رنز سے شکست دی۔

Opener Vaibhav Suryavanshi. Photo: INN
اوپنر ویبھو سوریہ ونشی۔ تصویر: آئی این این

اوپنر ویبھو سوریہ ونشی کی۱۴۴؍ رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا اے نے جمعہ کی دیر رات ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۱۴۸؍ رنز سے شکست دی۔ انڈیا اے نے ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں پر ۲۹۷؍ رنز کا بڑا اسکوربنایا جبکہ متحدہ عرب امارات صرف ۷؍ وکٹوں پر ۱۴۹؍ رنز بنا سکا۔ ویبھو کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
یو اے ای کی جانب سے شعیب خان نے سب سے زیادہ ۶۳؍رنز بنائے جبکہ انڈیا اے کی جانب سے گرجپنیت سنگھ نے۱۸؍ رنز کے عوض تین اور ہرش دوبے نے۱۲؍ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سن رائزرس حیدرآباد محمدسمیع کولکھنؤ سپرجائنٹس کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے لیے تیار

پلیئر آف دی میچ سوریہ ونشی نے صرف ۴۲؍ گیندوں میں ۱۱؍ چوکے اور۱۵؍ چھکے لگا کر ۱۴۴؍رنز بنائے۔ انہوں نے نمن دھیر (۳۴) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے۱۶۳؍ رنز کی زبردست شراکت کی۔ سوریہ ونشی۱۳؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، جس سےانڈیا اے کا اسکور۱۹۵؍ پر رہ گیا۔ 
کپتان جیتیش شرما نے۳۲؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رنز بنا کر انڈیا اے کو۲۰؍ اوورز کے بعد ۲۹۷؍رن تک پہنچا دیا۔۔اس سے قبل سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی ۱۴۴؍ رنز کی طوفانی سنچری کی بدولت ہندوستان اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں جمعہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۲۹۷؍ رنز کا زبردست اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھئے: بمراہ کی خطرناک گیندبازی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم ۱۵۹؍ رن پر سمٹ گئی

سوریہ ونشی نے صرف ۴۲؍ گیندوں پر۱۱؍چوکے اور ۱۵؍ چھکے لگا کر۱۴۴؍ رنز بنائے۔ انہوں نے نمن دھیر (۳۴؍رن) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۱۶۳؍رنز کی زبردست شراکت کی۔ سوریہ ونشی ۱۳؍ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، اس وقت ہندوستان کا اسکور ۱۹۵؍ رن پہنچ چکا تھا۔ کپتان جیتیش شرما نے بھی۳۲؍ گیندوں پر۸؍ چوکے اور چھ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۸۳؍ رنز بنائے، جس کی بدولت ہندوستان۲۰؍ اوور کے اختتام تک۲۹۷؍ رن پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK