Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا ’اے‘ نے لنکا ’اے‘ کیخلاف میچ پر گرفت مضبوط کرلی

Updated: July 05, 2026, 2:19 PM IST | Galle

سائی سدرشن کی شاندار ۱۶۸؍ رنوں کی اننگز کی بدولت انڈیا’ اے‘ نے سری لنکا ’اے‘ کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں ۸؍ وکٹ پر ۵۴۱؍ رن بنا کر تیسرے دن کے اختتام تک ۱۷۵؍ رنوں کی برتری حاصل کر لی۔

Sai Sudarshan scored 168 runs for India `A`. Photo: INN
سائی سدرشن نے انڈیا’اے‘ کےلئے۱۶۸؍رن بنائے۔ تصویر: آئی این این

سائی سدرشن کی شاندار ۱۶۸؍ رنوں کی اننگز کی بدولت انڈیا’ اے‘ نے سری لنکا ’اے‘ کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں ۸؍ وکٹ پر ۵۴۱؍ رن بنا کر تیسرے دن کے اختتام تک ۱۷۵؍ رنوں کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا’ اے‘ کی پہلی اننگز کے ۳۶۶؍ رنوں کے جواب میں انڈیا’ اے‘ نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک ۸؍ وکٹ کے نقصان پر ۵۴۱؍رن بنا لئے۔ 
سائی سدرشن نے دوسرے دن کے ناٹ آؤٹ ۱۰۴؍ رن کو بڑی اننگز میں تبدیل کرتے ہوئے انڈیا’ اے‘ کیلئے اپنے فرسٹ کلاس کریئر کی بہترین ۱۶۸؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ ان کی اس کارکردگی سے آئندہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ مضبوط کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ دیو دت پڈیکل دوسرے دن کے ۹۴؍ رن میں کوئی اضافہ نہ کر سکے جبکہ رتوراج گائیکواڑ ۱۳؍ رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سائی سدرشن، کپتان دھرو جوریل (۵۳)، شیخ رشید (۴۵) اور سریانش جین (ناٹ آؤٹ ۶۸) نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے انڈیا’ اے‘ کی برتری کو مستحکم کیا۔ دھرو جوریل کو بائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز دلم سودیرا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سودیرا نے بعد ازاں سائی سدرشن کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: اگر امریکہ فیفا ورلڈ کپ جیت گیا تو فٹ بال چاند پر بھیجیں گے: ناسا

دوسری جانب آل راؤنڈر کیشارا نوانتھا نے دیو دت پڈیکل، شیخ رشید اور دن کے آخری مرحلے میں گرنور برار کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ۵۰؍اوور میں ۱۵۸؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے انڈیا’ اے‘ کی بلے بازی کو روکنے کے لئے ۸؍ گیندبازوں کا استعمال کیا، تاہم سودیرا اور نوانتھا کے علاوہ صرف کپتان سہان آراچچیگے ہی دن کے آخری مرحلے میں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انڈیا’ اے‘ کی جانب سے آل راؤنڈر سریانش جین اور عاقب نبی (۳۰) نے نویں وکٹ کےلئے ۸۱؍ رنوں کی مفید شراکت قائم کی، جس کی بدولت ٹیم کا اسکور ۵۰۰؍ رنوں سے تجاوز کر گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK