Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراکش شریک میزبان کنیڈا کو ۳؍گول سے رو ند کر کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: July 05, 2026, 3:10 PM IST | New York

مراکش نے دوسرے ہاف میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول داغ کر شریک میزبان کنیڈا کو ہفتہ کو۰۔۳؍گول سے ہراتے ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Morrocon Team.Photo:X
مراکشی ٹیم۔ تصویر:ایکس

مراکش  نے دوسرے ہاف میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول داغ کر شریک میزبان کنیڈا کو ہفتہ کو۰۔۳؍گول سے ہراتے ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ عزالدین اوناہی کے دو گول کی بدولت کنیڈا کو ۰۔۳؍گول  سے ہرا کر مراکش نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ وہ اپنی تاریخ میں پہلی بار لگاتار دو ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔


پہلا ہاف بغیر کسی گول کے رہا جس میں کنیڈا نے دبدبہ بنایا۔ دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی مراکش نے ۵۰؍ ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ عزالدین اوناہی نے مراکش کا پہلا گول داغا۔ انہوں نے ۸۲؍ ویں منٹ میں مراکش کی برتری کو ۰۔۲؍گول  پہنچا کر اس کی جیت یقینی کر دی۔ سفیان رحیمی نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں تیسرا گول داغ کر مراکش کے مداحوں کو خوشی کے سمندر میں ڈبو دیا۔ مراکش اس طرح ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اب وہ جمعرات کو فاکسبورو کے جلیٹ اسٹیڈیم میں فرانس اور پیراگوئے کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے کھیلیں گے۔اس جیت کے ساتھ، مراکش نے بڑے ٹورنامنٹوں میں اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھا ہے؛ اس سے پہلے وہ  ۲۰۲۲ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور اس سال کی شروعات میں کچھ تنازعات کے باوجود  افریقی چمپئن  بنے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:’’حالات کیسے بھی ہوں، میں پُرسکون رہنے کی کوشش کرتی ہوں‘‘

ایرانی فٹبال فیڈریشن کی امریکہ پر سخت تنقید 
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے عالمی کپ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کو متنازع اور تباہ کن  قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی مداخلت اور امتیازی سلوک سے پاک ہونا چاہیے۔امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹیلی گرام پر مرکز مزید سخت، پائریٹیڈ فلم اور او ٹی ٹی مواد فوراً ہٹانے کی ہدایت


فیڈریشن کے مطابق امریکی حکام کی سخت سفری اور داخلہ پابندیوں کے باعث ٹیم کو اپنا تربیتی کیمپ امریکی ریاست ایریزونا سے منتقل کرکے میکسیکو کے شہر تیخوانا میں قائم کرنا پڑا۔ہفتے کے روز جاری بیان میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ عالمی کپ فٹبال کا جشن، اقوام کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کی علامت ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مداخلت، امتیازی سلوک، نسل پرستی اور غیر پیشہ ورانہ رویوں کا پلیٹ فارم۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والے واقعات فٹبال کی روح اور ان اصولوں کے منافی ہیں جن کی پاسداری کا فیفا ہمیشہ دعویٰ کرتا آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK