Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ

Updated: June 17, 2025, 1:40 PM IST | Agency | Dubai

خواتین کے یکروزہ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری۔ ہندوستان کی خواتین ٹیم سری لنکاکے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اگلے ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان۵؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکو ہونے والا میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 پیر کوجاری ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو ہندوستانی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز  ہوگا۔۲۶؍ اکتوبر کو ہندوستان بنگلور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ دفاعی چمپئن  آسٹریلیا اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف یکم اکتوبر کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کرے گا، وہ ۸؍ اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ۲۲؍ اکتوبر کو اندور میں ہوگا۔
 ہندوستان ۱۲؍ سال بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے لاہور میں ہونے والے کوالیفائر کے بعد ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔
 خیال رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان ہائبرڈ معاہدے کے تحت پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گا۔ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے بقیہ میچ۲؍ اکتوبر کو بنگلہ دیش، ۱۵؍ اکتوبر کو انگلینڈ، ۱۸؍ اکتوبر کو نیوزی لینڈ، ۲۱؍ اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور۲۴؍ اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ہوں گے۔
 ہندوستان بمقابلہ سری لنکا۳۰؍ ستمبر کو بنگلورو میں، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ یکم اکتوبر کو اندور میں،۳؍ اکتوبر کو جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، ۵؍ اکتوبر کو کولمبو میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان، اندور میں۶؍ اکتوبر کو جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ، گوہاٹی میں۱۱؍ اکتوبر کو سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، ۱۵؍ اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ۲۲؍ اکتوبر کو اندور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا،۲۵؍ اکتوبر کو اندور میں جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا،۲۶؍ اکتوبر (دوپہر) کو گوہاٹی میں انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ،۲۶؍ اکتوبر کو بنگلورو میں ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہوں گے۔
 ٹورنامنٹ میں کل۲۸؍ لیگ میچ اور ۳؍ ناک آؤٹ مقابلے ہوں گے۔ پہلا سیمی فائنل۲۹؍ اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں، دوسرا۳۰؍ اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔ فائنل میچ۲؍ نومبر ۲۰۲۵ءکو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
 ہرمن پریت کور اینڈ کمپنی مارکی گروپ مرحلے کے مقابلے کے لیے کولمبو جائے گی۔ فائنل سے قبل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جانے والا آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ۳۰؍ ستمبر سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ میزبان ہندوستان  اور سری لنکا کے درمیان بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی دفاعی  چمپئن  آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے یکم اکتوبر کو اندور میں ہوگا۔
  ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل۲۹؍ اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا (پاکستان کی اہلیت پر منحصر ہے) اور دوسرا۳۰؍ اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد فائنل میچ۲؍ نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس میگا ایونٹ کے میچ ہندوستان  کے ۴؍ شہروں بنگلور، گوہاٹی، وشاکھاپٹنم اور اندورمیں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان کے میچ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK