ہندوستان نے رابن اُتھپا اور بھرت چپلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ۲۰۲۵ء کے پول سی کے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈی ایل ایس (ڈک ورتھ لوئس) ضابطے کے تحت پاکستان کو دو رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 07, 2025, 9:07 PM IST | Hong Kong
ہندوستان نے رابن اُتھپا اور بھرت چپلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ۲۰۲۵ء کے پول سی کے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈی ایل ایس (ڈک ورتھ لوئس) ضابطے کے تحت پاکستان کو دو رن سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے رابن اُتھپا اور بھرت چپلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ۲۰۲۵ء کے پول سی کے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ڈی ایل ایس (ڈک ورتھ لوئس) ضابطے کے تحت پاکستان کو دو رن سے شکست دے دی۔آج یہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۶؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۸۶؍ رن بنائے، جس میں رابن اُتھپا نے۱۱؍ گیندوں پر۲۸؍ اور بھرت چپلی نے ۱۳؍ گیندوں پر ۲۴؍ رن بنائے۔ کپتان دنیش کارتک نے چھ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۷؍ رن جوڑ کر ٹیم کو ایک مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے دو وکٹ لیں جبکہ عبدالصمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز بہتر انداز میں کیا اور تین اوور کے بعد اس کا اسکور ایک وکٹ پر ۴۱؍ رن تھا کہ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ اس کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور ڈی ایل ایس طریقہ کے مطابق پاکستان کو دو رن سے شکست تسلیم کرنی پڑی۔ ہندوستانی گیندباز اسٹورٹ بنیّ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے سات رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
The hero of the match! Robin Uthappa talks through his mindset, key plays, and what it means to deliver in an India–Pakistan showdown.#HK6s #HongKongSixes #PlayerOfTheMatch #India #Pakistan #CricketTalk #CricketCarnival #M品牌 #大型體育活動事務委員會 #政府資助計劃 #MMarkEvents… pic.twitter.com/VJPxqaAmkK
— Hong Kong Sixes (@HongKongSixes) November 7, 2025
اسی دوران پول بی کے میچ میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ۱۰؍ وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف تین اوور میں ۸۸؍ رن کا ہدف حاصل کرلیا۔ جیک ووڈ نے۱۱؍ گیندوں پر۵۵؍ رن کی اننگز کھیلی جبکہ نک ہوبسن پانچ گیندوں پر ۲۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پول اے میں افغانستان نے اپنا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ۴۹؍ رن سے شکست دی، جو ان کی ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی تھی۔ کپتان گلبدین نائب نے ۱۲؍ گیندوں پر ۵۰؍ رن بنائے جبکہ کریم جنت نے ۱۱؍گیندوں پر ۴۶؍ رن جوڑے، جس کی بدولت افغانستان نے ۶؍ اوور میں ۱۴۸؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف دو وکٹ کے نقصان پر۹۹؍ رن بنا سکی اور میچ ہار گئی۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍عالمی کپ : میچوں کے مقامات کا اعلان، فائنل احمد آباد میں ہوگا
پول ڈی میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو۱۴؍ رن سے شکست دی۔ کپتان اکبر علی نے نو گیندوں پر ۳۲؍ رن بنائے جبکہ مصدق حسین کی ۳/۲۰؍ کی شاندار گیندبازی نے میچ کا رخ بنگلہ دیش کے حق میں موڑ دیا۔ بنگلہ دیش نے ۷۵؍ رن کے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے سری لنکا کو ۶؍ وکٹ پر۶۱؍ رن پر روک دیا۔ اس شکست کے ساتھ سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دن کا آخری میچ، جو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونا تھا، بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔