Inquilab Logo

ہندوستان نے جنوبی کوریا کو۲۔۴؍ سے شکست دی

Updated: December 05, 2023, 10:04 PM IST | New Delhi

فارورڈ اریجیت سنگھ ہندل کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا۲۰۲۳ء کے اپنے افتتاحی میچ میں منگل کو جنوبی کوریا کو۲۔۴؍گول سے شکست دے دی

Match photo. Photo:INN
ہاکی میچ کی تصویر۔ (تصوپیر:آئی این این )

 فارورڈ اریجیت سنگھ ہندل کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا۲۰۲۳ء کے اپنے افتتاحی میچ میں منگل کو جنوبی کوریا کو۲۔۴؍گول  سے شکست دے دی۔بکیت جلیل کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں اریجیت نے۱۱؍ ویں،۱۶؍  ویں اور۴۱؍ ویں منٹ میں ۳؍ گول کئے ، جبکہ امندیپ نے ۳۰؍ ویں منٹ میں گول کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے ڈوہیون لم نے۳۸؍ویں منٹ میں اور منکوون کم نے۴۵؍ویں منٹ میں گول کیا۔
ہندوستان نے کوریا کے سرکل میں برتری حاصل کرتے ہوئے میچ کا پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ اریجیت نے تعطل کو توڑا اور۱۱؍ ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا۔ اس کے بعد اریجیت نے دوسرے کوارٹر کے ابتدائی منٹ میں دوسرا گول کیا۔ امندیپ نے۳۰؍ویں منٹ میں گول کر کے برتری کو۰۔۳؍گول کر دیا۔ دوسرے ہاف میں کوریا نے اپنا پہلا گول۳۸؍ویں منٹ میں دوہیون کے پنالٹی کارنر پر کیا۔ میچ کے۴۱؍ویں منٹ میں اریجیت نے ریورس فلک پر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
تیسرے کوارٹر میں ۳؍ منٹ باقی رہتے ہندوستان کے پاس ۹؍ کھلاڑی رہ گئے تھے اور کوریا نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ انہیں پنالٹی کارنر ملا جسے منکوون کم نے گول میں بدل کر تیسرے کوارٹر کے اختتام پر اسکور ۲۔۴؍گول کر دیا۔ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK