• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان نے یکروزہ سیریز پر قبضہ کرلیا

Updated: September 24, 2023, 10:16 PM IST | Indore

دوسرے یکروزہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو ۹۹؍رن سے شکست دےدی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں شبھمن گل اور شریاس ایّر نے سنچری بنائی

Indian players. Photo:PTI
ہندوستانی کھلاڑی۔(تصویر:پی ٹی آئی)

شریاس ایّر اور شھبمن گل کی سنچریوں اور آخری اوورس میں سوریہ کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے۳؍ ون ڈے میچوں کے دوسرے میچ میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۹۹؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا کی بلےبازی کے دوران بارش نے رخنہ ڈالا جس کے بعد ڈکورتھ اینڈ لوئیس ضابطہ کے تحت اوور کم کئے گئے اور ہدف پر بھی نظر ثانی کی گئی۔ آسٹریلیا کو ۳۳؍اوور میں ۳۱۷؍رن کا ہدف دیا گیا لیکن آسٹریلیا ٹیم نے ۲۸ء۲؍اوور میں ۲۱۷؍رن ہی بناسکی۔ روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا نے ۳۔۳؍وکٹ لئے۔ پرسدھ کرشنا  نے ۲؍وکٹ لئے۔ڈیوڈ وارنر نے ۵۳؍رن بنائے اور سین ایبٹ نے ۵۴؍رن بنائے ۔ 
اس سے قبل ہندوستان کیلئے  اوپننگ کیلئے  بھیجے جانےوالے  رتوراج گائیکواڑ (۸)  الیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ  ہوگئے اور اس ان کا وکٹ ہیزل ووڈ نے لیا۔ اس وقت چوتھے اوور میں ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ پر۱۶؍ رن تھا۔ اس کے بعد ایّر نے شروع سے ہی شاندار شاٹس لگائے اور گل کے ساتھ اپنے ساتھی کے طور پر آزادانہ طور پر رن بنانے کی کوشش کی۔ دونوں نے دوسرے  وکٹ کے لئے ۲۰۰؍ رن  کی شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کے ناتجربہ کار گیندبازی حملہ  کو تہس نہس کردیا۔
بارش کے باعث تقریباً۴۰؍ منٹ تک کھیل روک دیا گیا۔ لیکن اس سے ایّر اور گل کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ گِل  نے ۹۷؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۴؍ رن  بنائے اور ایّر نے۹۰؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۵؍ رن بنائے۔ایشان کشن نے۱۸؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۱؍ رن بنائے اور وہ ایڈم زمپا کی گیند پر کیری کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لئے  آنے والے سوریہ کمار نے۳۷؍ گیندوں پر ناقابل شکست۷۲؍ رن بنا کر آسٹریلیا کی بولنگ کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے اپنی بلے بازی  پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے کیمرون گرین کے ایک اوور میں لگاتار ۴؍ چوکے لگا کر آسٹریلیا پر دباؤ  ڈال دیا۔ رویندرجڈیجا۱۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK