• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے افغانستان کو ہرادیا، ناقابل تسخیر برتری حاصل

Updated: September 16, 2026, 12:06 PM IST | Agency | New Delhi

دوسرے ٹی۔۲۰؍میچ میں ٹیم انڈیا کی ۷؍وکٹوں سے فتح،سنجو سیمسن کی شاندار ہاف سنچری۔

Ishan Kishan congratulating Sanju Samson (right) on completing his half-century. Photo: PTI
سنجو سیمسن(دائیں)کو ہاف سنچری مکمل کرنے پر ایشان کشن مبارکباد دیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان نے دوسرے ٹی۔۲۰؍میچ میں افغانستان کیخلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۷؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے۳؍میچوں کی سیریز میں ۲صفر سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے ۸؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۵۹؍رن بنائے تھے۔جس کے جواب میں ہندوستان نے ۱۴ء۵؍اوور میں صرف ۳؍وکٹیں گنواکر میچ جیت لیا۔

ہندوستان کیلئے افتتاحی بلے باز سنجو سیمسن نے ۲۲؍گیندوں پر ۵۷؍رنوں کی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ۷؍چوکے اور ۴؍چھکے مارے۔ ابھیشیک شرما (۳۹) اور ایشان کشن نے ۳۸؍رن بنائے 

یہ بھی پڑھئے:ڈسکارٹ اور موتی نے سنسنی خیز فتح کے ساتھ ٹرائیڈنٹس کے لیے پلے آف میں جگہ پکی کی

  اس سے قبل نتیش کمار ریڈی (۲۴؍رن پر ۳؍ وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کو ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۵۹؍ رنوں پر محدود کر دیا تھا۔ نتیش کے ۳؍ وکٹوں کے علاوہ عرشدیپ سنگھ نے ۳۵؍رن دے کر ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی جانب سے کپتان اور اوپنر ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ ۳۷؍ رن بنائے۔افغانستان نے پہلے میچ کے مقابلے میں ۳؍ رن زیادہ بنائے پھر وہ اپنی بلے بازی سے خوش نظر نہیں آئے۔  آخری ۵؍ اوور میں ۵۹؍رن نہ بنتے تو ٹیم کا اسکور ۱۶۰؍تک نہیں پہنچ پاتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK