Updated: September 13, 2026, 7:04 PM IST
| Port Of Spain
سڈریک ڈسکارٹ ۵۶؍ رنز کی نصف سنچری اننگز اور گڈاکیش موتی ۲؍ وکٹ اور ناٹ آؤٹ۱۷؍ رنز کی شاندار کارکردگی کی بدولت باربڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کے خلاف آخری گیند پر دو وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹرائیڈنٹس پلے آف میں پہنچ گئے، جبکہ کنگز مین بھی چوتھی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر گئے۔
سڈریک ڈسکارٹ ۵۶؍ رنز کی نصف سنچری اننگز اور گڈاکیش موتی ۲؍ وکٹ اور ناٹ آؤٹ۱۷؍ رنز کی شاندار کارکردگی کی بدولت باربڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کے خلاف آخری گیند پر دو وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹرائیڈنٹس پلے آف میں پہنچ گئے، جبکہ کنگز مین بھی چوتھی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر گئے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ سینٹ لوشیا کنگز سے بہتر تھا، جو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
۱۵۱؍رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹرائیڈنٹس کی ٹیم پاور پلے میں تین وکٹوں پر ۳۶؍ رنز کے اسکور پر جدوجہد کررہی تھی۔ انہوں نے زیکری کارٹر کا وکٹ جلدی گنوا دیا، پھر بارش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا اور اس کے بعد برینڈن کنگ بھی آؤٹ ہو گئے، جبکہ ریوالڈو کلارک کے رن آؤٹ ہونے سے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ ڈسکارٹس اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کو سنبھالا، لیکن جنوبی افریقی کھلاڑی ۱۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے:ریباکینا نے سبالینکا کو شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کا تاج اپنے نام کیا
اس کے بعد شیرفین ردرفورڈ رن آؤٹ ہو گئے وہ کریز سے بہت دور نکل گئے تھے اور کیمو پال کے فالو تھرو کے دوران گیند ان کے ہاتھ سے لگ کر اسٹمپس پر جا لگی۔ ۷۶/۵؍وکٹ کے اسکور پر ٹیم مشکل میں تھی، لیکن ڈسکارٹس نے ویٹیل لاج کی گیندوں پر دو چھکے جڑ کر جوابی حملہ کیا اور اسی دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
۱۷؍ویں اوور کے آغاز میں آندرے رسل کی گیند پر ڈسکارٹس کے آؤٹ ہونے سے ایسا لگا کہ کنگز مین کی جیت پکی ہے۔ لیکن اس کے بعد ڈرامہ ہوا جب پال نے ایک اونچی فل ٹاس گیند پھینکی جسے نو بال قرار دیا گیا، جس سے پاویل اس فیصلے سے کافی ناراض ہو گئے۔ کرس گرین نے ۱۷؍ رنز بنائے لیکن آخری سے پہلے والے اوور میں آؤٹ ہو گئے، جس سے آخری اوور میں جیت کے لیے ۱۷؍رنز کی ضرورت رہ گئی، اور یہ اوور اوڈین اسمتھ کو پھینکنا تھا۔ موتی نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا اور درمیان میں کچھ وائیڈ گیندیں بھی آئیں، جس سے میچ ٹرائیڈنٹس کے حق میں جھک گیا۔ آخری گیند پر ایک رن کی ضرورت تھی، اور بائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ کام پورا کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہندوستان دورے میں باندھا بالی ووڈ کا سماں
کرک میکینزی کے جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود، کنگز مین کے لیے پاور پلے فائدہ مند رہا کیونکہ معاز صداقت اور عثمان خان نے انہیں ۵۰؍ رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد صداقت نے جائیکیم پولارڈ کا استقبال دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ کیا کیونکہ کنگز مین بڑے اسکور کی طرف دیکھ رہے تھے۔ لیکن ٹرائیڈنٹس کے اسپنروں نے دباؤ بنایا اور گڈاکیش موتی نے عثمان اور صداقت کو آؤٹ کر کے مہمان ٹیم کی رفتار روک دی۔ اس کے بعد مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔ پولارڈ نے روومین پاویل کو آؤٹ کیا اور ڈینیل سیمس نے رسل کی تیز شروعات کو روکتے ہوئے انہیں ۴؍ گیندوں پر ۱۰؍رنز پر آؤٹ کر دیا۔ کیمو پال کی سست اننگز میں کوئی تیزی نہیں آ سکی اور وہ ۱۲؍ گیندوں پر ۵؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس سے کنگز مین کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ تیز گیند بازوں نے کٹر کا اچھا استعمال کیا اور شاندار پولارڈ نے تین وکٹیں لیں۔ حسن خان اور کیسی کارٹی کی چھوٹی لیکن اہم اننگ کی بدولت اسکور ۱۵۰؍ تک پہنچ پایا۔ ڈیتھ اوورز کے دوران کچھ دیر بارش بھی ہوئی، جس کی وجہ سے میچ دیر رات ختم ہوا۔