Inquilab Logo

ہندوستان نے آسٹریلیا کو۲۰؍ رن سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی

Updated: December 02, 2023, 9:07 AM IST | Raipur

اکشر پٹیل کے ۳؍ وکٹ، دیپک چاہر کے ۲؍وکٹ اور رنکو کی ۴۶؍ رن کی صبر آزما جارحانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو آسٹریلیا کو چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۲۰؍رن سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

Indian Cricket Team.Photo.PTI
ہندوستانی کرکٹ ٹیم۔ (تصویر:پی ٹی آئی )

اکشر پٹیل کے ۳؍ وکٹ، دیپک چاہر کے ۲؍وکٹ اور رنکو کی ۴۶؍ رن کی صبر آزما جارحانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو آسٹریلیا کو چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۲۰؍رن سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے  ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا نے۱۷۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی ۔ ہیڈ اور فلپ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے ۴۰؍ رن جوڑے۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ جوش فلپ کی ۷؍ گیندوں میں ۸؍ رن پر گرا۔ انہیں روی بشنوئی نے بولڈ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ پانچویں اوور میں۴۴؍ رن پر گرا۔ ٹریوس ہیڈ ۱۶؍ گیندوں پر ۳۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ اکشر پٹیل کی گیند پر مکیش کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کا تیسرا وکٹ ساتویں اوور میں۵۲؍ رن پر گرا۔ آرون ہارڈی نو گیندوں میں ۸؍ رن بنانے کے بعد اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
بین میکڈورمیٹ آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز تھے جو ۱۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے انہیں بولڈ کیا۔دیپک چاہر نے ٹم ڈیوڈ کو یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرا کر ۵؍واں آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ نے۲۰؍ گیندوں میں۱۹؍ رن بنائے۔ اس کے بعد میتھیو شارٹ چھٹے وکٹ کے طور پر چاہر کا شکار بنے۔ اویس نے ایک رن پر بین ڈوارشوئس کو بولڈ کرکے آسٹریلیا کو ساتواں جھٹکا دیا۔ آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ۳۶؍ اور کرس گرین دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی اچھی بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں۷؍ وکٹوں پر۱۵۴؍ رن ہی بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں۱۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے ۳؍ اور دیپک چاہر نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ روی بشنوئی اور اویس خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل رِنکو سنگھ کی زبردست  اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا نے رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے ۱۷۴؍ رن بنائے۔ہندوستانی ٹیم نے ۲۰؍ اوور میں ۹؍ وکٹ پر ۱۷۴؍رن  بنائے، اخبار پرنٹ میں جانے تک آسٹریلیا نے تیسرے اوور میں ۳۶؍رن بنالئے تھے۔  
جمعہ کو ہونےوالے میچ میں  یشسوی جیسوال نےٹیم کو اچھی شروعات دلائی تھی لیکن شریاس ایّر اورکپتان  سوریہ کمار کے جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے۶۳؍ رن پر۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد رِنکو سنگھ اور انٹرنیشنل آغاز کرنے والے جیتیش شرما نے اسکور کو۱۵۰؍رن سے آگے بڑھایا۔ رِنکوسنگھ نے۲۹؍ گیندوں پر۴۶؍ رن دھواں دھار اننگز کھیلی۔ خیال رہے کہ ٹیم انڈیا نے۹؍ گیندوں میں ۵؍وکٹ گنوا  دیئے جس کی وجہ سے وہ بڑے اسکور تک پہنچنے میں ناکام رہی۔آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے یشسوی جیسوال نے پہلا اوور میڈن ہونے کے بعد اچھی بلے بازی کی اور ۲۸؍گیندوں پر۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے اور ٹیم انڈیا کو چھٹے اوور میں۵۰؍رن  کے اسکور تک پہنچا دیا۔ شریاس ایّر ۸؍ رن بنانے میں کامیاب رہے، کپتان سوریہ کمار یادو۲؍گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رِنکو سنگھ اور جیتیش شرما نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسے ۱۵۰؍رن سے آگے لے گئے۔ جیتیش ۱۹؍ گیندوں پر۳۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگلی ہی گیند پر اکشر پٹیل بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رنکو سنگھ۴۶؍ اور دیپک چاہر صفر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روی بشنوئی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے ۴؍اوورس میں ۴؍رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے ۔ تنویر سنگھا۳۰؍ رن دے کر۲؍  وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ ہارڈی نے ۳؍ اوورس میں ۲۰؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ جیسن بہرنڈورف نے۳۲؍ رن کے عوض۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کیلئے یہ میچ بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK