Inquilab Logo

ہندوستان نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میں انگلینڈ کو ۵؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: December 12, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

انگلینڈ کی خواتین ٹیم شکست کے باوجود ٹی ۲۰؍ سیریز پر قابض۔ تیسرے میچ میں اسمرتی مندھانا نے ۴۸؍رن بنائے۔

English team to defeat India. Photo: PTI
ہندوستان کو شکست دینے والی انگلش ٹیم۔ تصویر : پی ٹی آئی

اسمرتی مندھانا کی۴۸؍ رن کی شاندار اننگز اوراسحاق، شریانکا، رینوکا اور امن جوت کی مہلک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کوتیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں انگلینڈ کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۱۲۷؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کو کیمپ نے تیسرے اوور میں شیفالی ورما کو ۶؍ رن پر بولڈ کرکے پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ۱۲؍ ویں اوور میں ڈین نے جمائمہ روڈریگز کو ۲۹؍ رن پر ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا۔ ہندوستان کا تیسرا وکٹ۱۶؍ویں اوور میں دپتی شرما کی صورت میں ۱۲؍ رن پر گرا۔ اسمرتی مندھانا۴۸؍ رن پر اپنی نصف سنچری سے محروم رہیں ۔ ایکل اسٹون نے انہیں ڈنکلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ رِچا گھوش کو۱۹؍ویں اوور میں ایکل اسٹون نے ۲؍ رن پر بولڈ کیا۔ ہندوستان نے۱۹؍ اوورس میں ۱۲۷؍ رن بنائے اور میچ ۵؍ وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان ہرمن پریت کور ۶؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور امنجوت کور ۱۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئیں ۔ انگلینڈ کی جانب سے فریا کیمپ اور سوفی ایکل اسٹون نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ شارلی ڈین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ہیتھر نائٹ کی ۵۲؍ رن کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوارکو تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ہندوستان کو جیت کیلئے ۱۲۷؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی بولنگ نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو۲۰؍ اوورس میں ۱۲۶؍ رن پر آؤٹ کر دیا تاہم کپتان ہیتھر نائٹ نے۵۲؍ رن کی اپنی نصف سنچری اننگز کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK