• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے کبڈی میں ایران کو۲۳-۳۷؍سے ہرا یا، سیمی فائنل کی راہ دور نہیں

Updated: September 24, 2026, 12:28 PM IST | Agency | Aichi-Nagoya

ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کے خواتین کبڈی مقابلے میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے گروپ اے کے میچ میں ایران کو۲۳ - ۳۷؍ سے شکست دے دی۔ یہاں ٹوکائی سٹیزنز جمنازیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ایران نے اچھی شروعات کی اور۴-۸؍کی ابتدائی برتری حاصل کرلی، جس سے ہندوستان کی دفاعی صف پر دباؤ بڑھ گیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کے خواتین کبڈی مقابلے میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کی مہم جاری رکھتے ہوئے گروپ اے کے میچ میں ایران کو۲۳ - ۳۷؍ سے شکست دے دی۔ یہاں ٹوکائی سٹیزنز جمنازیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ایران نے اچھی شروعات کی اور۴-۸؍کی ابتدائی برتری حاصل کرلی، جس سے ہندوستان کی دفاعی صف پر دباؤ بڑھ گیا۔ پوجا نے ہندوستان کی واپسی کرائی۔ ان کی ایک شاندار ریڈ نے ایران کی برتری کم کردی اور پھر ایک اور بہترین ریڈ کے ذریعے اسکور برابر کردیا جس سے میچ کا رخ ہندوستان کے حق میں ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے: ایمنسٹی کایوئیفا سے اسرائیل کو معطل کرنے کا مطالبہ

اس کے بعد ہندوستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی اور ریڈنگ اور دفاع میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا ہاف۱۵-۱۹؍ کے اسکور کے ساتھ ختم کیا۔ ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی یہی رفتار برقرار رکھی اور مسلسل اپنی برتری بڑھاتی گئی، جبکہ ایران دباؤ کو پوائنٹس میں تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کرتا رہا۔ آخر میں ہندوستان نے دوسرا ہاف۸-۱۸؍سے جیتا اور مجموعی طور پر۲۳-۳۷؍ سے کامیابی حاصل کی۔ہندوستان کے مجموعی۳۷؍ پوائنٹس میں۷؍ بونس پوائنٹس اور۴؍ آل آؤٹ پوائنٹس شامل تھے، جبکہ ایران نے پورے میچ میں۶؍ بونس پوائنٹس حاصل کئے ۔ ہندوستان نے دوسرے ہاف میں ایک سپر ٹیکل پوائنٹ بھی حاصل کیا۔ اس کے دفاع نے ایران کی ریڈنگ کی رفتار کو مسلسل متاثر کیے رکھا۔سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنانے کیلئے ہندوستان اب جمعرات کی شام گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں جاپان کا سامنا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK