Inquilab Logo

انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان نے نیپال کو ۱۳۲؍رن سے شکست دی

Updated: February 02, 2024, 10:15 PM IST | Visakhapatnam

سچن دھاس اور ادے سہارن کی سنچری اننگز کے بعد سومی پانڈے ۴؍ وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے سپر سکس میچ میںکامیابی حاصل کی

Under 19 Team India. Photo:INN
ہندوستان کی انڈر ۱۹؍ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

سچن دھاس اور ادے سہارن کی سنچری اننگز کے بعد سومی پانڈے ۴؍ وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت  ہندوستان نے جمعہ کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے سپر سکس میچ میں نیپال کو۱۳۲؍ رن سے شکست دے دی۔ 
۲۹۸؍رن کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی اوپننگ جوڑی دیپک بوہرا اور ارجن کمل نے پہلی وکٹ کے لیے۴۸؍ رن کی شراکت قائم کی۔ دیپک ۲۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ارجن۲۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان دیو کھنال  ۳۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد آکاش چند۱۸؍ رن، درگیش گپتا ۲۹؍ رن بنا کر شکست کا فرق کم کرنے کی کوشش کی۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم ۹؍وکٹوں پر صرف۱۶۵؍ رن بنا سکی۔       ہندوستان کی جانب سے سومی پانڈے نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ارشین کلکرنی کو ۲؍ وکٹ ملے۔ راج لمبانی، آرادھیا شکلا اور مروگن ابھیشیک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل سچن اور ادے کے سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے گروپ وَن  کے سپر سکس میچ میں نیپال کو جیت کیلئے ۲۹۸؍ رن کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئی اور کاپی پرنٹ میں جانے تک اس نے ۴۶؍اوورس میں ۹؍وکٹ پر ۱۴۸؍رن بنا لئے تھے۔ اس کی شکست تقریباً یقینی تھی۔  ہندوستان نے جمعہ کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ۵؍ویں اوور میں ۲۱؍ رن پر آدرش سنگھ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آئے پریانشو مولیا بھی ۱۹؍ رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ارشین کلکرنی۱۴؍ویں اوور میں۱۸؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ٹیم کے کپتان ادے سہارن اور سچن دھاس نے چوتھے  وکٹ کیلئے ۲۰۰؍ سے زائد رن کی شراکت بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ ادے نے ۱۰۷؍ گیندوں پر۹؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۰؍ رن  بنائے۔ وہیں سچن نے۱۰۱؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۱۱۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ مشیر خان نے ناٹ آؤٹ ۹؍ رن  بنائے۔ ٹیم نے مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر۲۹۷؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK