ڈنکن ڈونٹس نے ہندوستان میں فرنچائز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی نے اس کی وجہ نقصانات، کم آمدنی کو قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 10:11 PM IST | New Delhi
ڈنکن ڈونٹس نے ہندوستان میں فرنچائز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی نے اس کی وجہ نقصانات، کم آمدنی کو قرار دیا ہے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی فوڈ سروسز کمپنی جوبیلنٹ فوڈ ورکس لمیٹڈ نے امریکی کافی اور ڈونٹس چین ڈنکن کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں ڈنکن کے۱۵؍ سالہ سفر کا خاتمہ ہو جائے گا، اور۳۱؍ دسمبر۲۰۲۶ء تک مرحلہ وار انخلا کا منصوبہ ہے۔ یہ فیصلہ۳۰؍ مارچ کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں جوبیلنٹ نے تصدیق کی کہ وہ فروری۲۰۱۱ء میں ہونے والے ملٹی یونٹ ڈویلپمنٹ فرنچائز معاہدے (MUDFA) کی اس کی میعاد ختم ہونے پرتجدید نہیں کرے گا۔عالمی سطح پر ایک معروف برانڈ ہونے کے باوجود، ڈنکن ہندوستانی صارفین سے جڑنے میں ناکام رہا۔ ڈومینوز پیزا ، جوجے ایف ایل کا ایک اور برانڈ ہے اور بہت کامیاب ہوا، اس کے برعکسڈنکن کی کافی اور ڈونٹس فارمیٹ بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھئے: تنازع کے دوران سیٹیلائٹ تصاویر پر پابندی، پلینٹ لیبز نے اشاعت روک دی
واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران، کمپنی نے برگر، ریپ اور دیگر آئٹم متعارف کروا کر خود کو ڈھالنے کی کوشش کی۔ تاہم بغیر مثبت نتائج کےاس نے اس کی بنیادی شناخت کو کمزور کیا۔ اعداد و شمار بھی یہ جدوجہد ظاہر کرتے ہیں۔ ڈنکن نےمالی سال ۲۰۲۵ء میں جے ایف ایل کی کل آمدنی میں صرف صفر اعشاریہ ۶۰؍ فیصد حصہ ڈالا اور اسی عرصے میں تقریباً۱۹؍ اعشاریہ ایک کروڑ روپے کا نقصان درج کیا۔ اس کے اسٹورز کی تعداد بھی۲۰۱۶ء میں ۷۰؍ سے کم ہو کر دسمبر۲۰۲۵ء تک صرف ۲۷؍ رہ گئی۔
یہ بھی پڑھئے: ملک کی سمندری غذائی برآمدات ایک دہائی میں ۱۹۷؍ کروڑ ٹن تک پہنچ گئیں
بعد ازاں جے ایف ایل اب تیزی سے بڑھنے والے اور زیادہ منافع بخش حصوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس کا فرائیڈ چکن برانڈ پوپائے مسلسل پھیل رہا ہے، جبکہ ڈومینوز اب بھی کمپنی کے کاروبار میں ۹۵؍فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہوئے غالب ہے۔اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، کمپنی نے اپنے پریس ریلیز میں کہا، کمپنی مرحلہ وار طریقے سے اپنے موجودہ ڈنکن برانڈ آپریشنز کے سلسلے میں مناسب اقدامات کا جائزہ لے گا اور ان پر عمل درآمد کرے گا، جس میں بعض آپریشنز کی معقولیت اور/یا بندش، اور/یا اثاثوں کی فروخت، منتقلی یا تصرف، اور/یا فرنچائز حقوق کی تفویض یا منتقلی شامل ہے، جو ڈنکن برانڈ کے مالکان سے مشاورت سے کیا جائے گا۔‘‘اس نے مزید کہا کہ بورڈ نے ’’ہندوستان میں ڈنکن برانڈ کی ترقی اور آپریشن کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس انخلا سے اس کے مجموعی کاروبار پر خاص اثر نہیں پڑے گا۔جبکہ باقی ۲۷؍آؤٹ لیٹس کے لیے، کمپنی متعدد اختیارات تلاش کر رہی ہے، جن میں وقت کے ساتھ کم کارکردگی والے اسٹورز کو بند کرنا، فرنچائز حقوق کسی نئے پارٹنر کو منتقل کرنا، یا کچھ مقامات کوجے ایف ایل کے دیگر برانڈز جیسے ہانگ کچن میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ جب تک۲۰۲۷ء سے پہلے کوئی نیا فرنچائز پارٹنر کاروبار سنبھال نہیں لیتا، ہندوستان میں ڈنکن کی موجودگی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی، جو دنیا کی سب سے مسابقتی فوڈ مارکیٹوں میں سے ایک میں کامیابی کی اس کی کوشش کے خاتمے کی علامت ہوگی۔