ہندوستان کے نکی کلیانڈا پونچا اور ایکواڈور کے گونزالو اسکوبار کی جوڑی نے انڈیانا ہارڈ کورٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: August 16, 2026, 5:00 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے نکی کلیانڈا پونچا اور ایکواڈور کے گونزالو اسکوبار کی جوڑی نے انڈیانا ہارڈ کورٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔
ہندوستان کے نکی کلیانڈا پونچا اور ایکواڈور کے گونزالو اسکوبار کی جوڑی نے انڈیانا ہارڈ کورٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں بغیر سیڈ ہندوستان۔ایکواڈور کی ٹینس جوڑی نے بی بی وِن کورٹ پر اے ٹی پی چیلنجر ۷۵؍ سطح کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکہ کے رابرٹ کیش اور نیدرلینڈز کے بارٹ اسٹیونس کی دوسری سیڈ حاصل شدہ جوڑی کو ۴۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دی۔ انڈیانا ہارڈ کورٹ چیمپئن شپ (براؤنزبرگ چیلنجر) میں حاصل کی گئی یہ جیت نکی پونچا اور گونزالو اسکوبار کا ایک ساتھ مسلسل دوسرا ڈبلز خطاب ہے، اس سے پہلے انہوں نے گزشتہ ہفتے کینٹکی میں لیکسنگٹن اوپن جیتا تھا۔
فائنل کے پہلے سیٹ میں ہندوستان۔ایکواڈور کی جوڑی نے ۱۰؍ویں گیم میں رابرٹ کیش اور بارٹ اسٹیونس کے خلاف فیصلہ کن بریک حاصل کرکے پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔ اس کے بعد نکی پونچا اور گونزالو اسکوبار کا اعتماد بڑھا اور انہوں نے دوسرے سیٹ میں دوسرے اور چھٹے گیم میں امریکی۔ڈچ جوڑی کی سروس توڑی اور ایک گھنٹے ۱۴؍ منٹ میں آسانی سے فائنل جیت لیا۔ ہندوستان۔ایکواڈور کی یہ جوڑی پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار فارم میں رہی اور خطاب جیتنے تک ایک بھی سیٹ نہیں ہاری۔
یہ بھی پڑھئے:سوئے ہوئے قطبی ریچھ کو فوگ ہارن بجا کر جگانا مہنگا پڑا، ۵؍ ہزار ڈالرکا جرمانہ
انہوں نے اپنی مہم کا آغاز امریکی وائلڈ کارڈ کھلاڑی مائیکل آندرے اور سیم لینڈاؤ پر۳۔۶، ۴۔۶؍ کی جیت کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد نکی پونچا اور گونزالو اسکوبار نے کوارٹر فائنل میں ایک اور امریکی جوڑی، نیتھنیئل لیمونس اور جیکسن وِتھرو کو۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی، اور پھر سخت مقابلے والے سیمی فائنل میں آسٹریلوی جوڑی اجیت رائے اور جیمز واٹ کو ۶۔۷، ۶۔۷؍سے مات دی۔ براؤنزبرگ کے ہارڈ کورٹ پر نکی پونچا کی یہ جیت ان کا مجموعی طور پر ۱۲؍واں اے ٹی پی چیلنجر ڈبلز خطاب اور ۲۰۲۶ء کے سیزن کا چھٹا خطاب تھا۔
یہ بھی پڑھئے:رحمان: انڈین ایئر فورس میں پائلٹ کی نوکری چھوڑ کر فلم انڈسٹری میں آئے تھے
اگلے ماہ ہونے والے ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء کے لیے ٹینس میں مردوں کی ڈبلز ریزرو ٹیم کا حصہ رہے نکی پونچا براہ راست اے ٹی پی ڈبلز درجہ بندی میں دنیا کے ۸۱؍ویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یوکی بھامبری اور اولمپین شری رام بالاجی کے بعد ہندوستان کے نمبر ۳؍ کھلاڑی بن گئے ہیں۔