• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کو فیلڈنگ یونٹ کے طور پر بہتر کرنا ہوگا: سوریہ کمار

Updated: October 28, 2025, 9:09 PM IST | Sydney

ہندوستانی ٹی۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادو نے زور دیا ہے کہ ہندوستان کو فیلڈنگ یونٹ کے طور پر بہتر کرنا ہوگا۔ ان دنوں ہندوستان کی فیلڈنگ پریکٹس میں ایک خاص جوش دکھائی دے رہا ہے۔ لفظ ’ماحول‘ اکثر ان طریقوں میں استعمال ہوتا ہے۔

Suryakumar And Gautam Gambhir.Photo:INN
سوریا کمار اور گوتم گمبھیر۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی ٹی۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادو نے زور دیا ہے کہ ہندوستان کو فیلڈنگ یونٹ کے طور پر بہتر کرنا ہوگا۔ ان دنوں ہندوستان کی فیلڈنگ پریکٹس میں ایک خاص جوش دکھائی دے رہا ہے۔ لفظ ’ماحول‘ اکثر ان طریقوں میں استعمال ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک خاص مقصد کے ساتھ۔ اس کا مقصد  توانائی پیدا کرنا ہے۔

فیلڈنگ، خاص طور پر کیچنگ، ان چند شعبوں میں سے ایک رہا ہے جہاں ہندوستان کو ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں اپنی اعلیٰ ترین درجہ بندی کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی ہے۔ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھی جہاں انہوں نے ایک بھی میچ ہارے بغیر جیتا، فیلڈنگ مایوس کن تھی۔ جہاں ۱۲؍  کیچ  چھوڑے گئے تھے جو کسی بھی ٹیم  کے سب سے زیادہ  ہیں۔
۲۰۲۵ء کے آغاز سے، ہندوستان کی کیچنگ کی کارکردگی۷ء۸۲؍ فیصد ہے، جو مکمل اراکین میں  پانچویں نمبر پر ہے۔ کپتان سوریہ کمار یادو اس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ ان کی ٹیم اگلے سال اپنے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ 
 اے بی  ڈی ویلیئرس  نے کوہلی اور روہت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو لال بیگ  قرار دیا
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مسٹر ۳۶۰؍ کے نام سے مشہور بیٹر اے بی ڈی ویلیئرس   نے  ہندوستان کے دو تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو لال بیگ  قرار دیدیا۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی جبکہ وراٹ کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں ۷۴؍ رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سخت معرکے کا امکان

ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ ۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی پلان کے تحت شبھ من گل کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے لیکن کچھ ناقدین کی جانب سے تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  اپنے فیس بک لائیو سیشن کے دوران ۴۱؍ سالہ اے بی ڈی ویلیئرس نے تجربہ کار  ہندوستانی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کس طرح کے لوگ ہیں جو بیٹرس کے کریئر کے اختتام پر لال بیگوں کی طرح سوراخوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کیوں لوگ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کی، یہ بہترین وقت ہے کہ ان کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔  اے بی ڈی ویلیئرس کا کہنا تھا دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید تنقید کا سامنا کیا، ہر کسی نے دونوں کھلاڑیوں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK